-بھارت ایکسپریس
CBI Raid In deputy chief minister Manish Sisodia Office: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے دہلی سکریٹریٹ واقع دفتر میں سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے۔ اسی درمیان انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی بی آئی کو پہلے بھی کچھ نہیں ملا تھا اور اب بھی کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے دعویٰ کیا، ‘آج پھر سی بی آئی میرے دفتر پہنچی ہے۔ ان کا خیرمقدم ہے۔ انہوں نے میرے گھر پر ریڈ کرائی، دفتر میں چھاپہ مارا، لاکر تلاش کئے، میرے خلاف کچھ ملا ہے نہ ملے گا کیونکہ میں نے کچھ غلط کیا ہی نہیں ہے۔ ایمانداری سے دہلی کے بچوں کی تعلیم کے لئے کام کیا ہے۔
وہیں سی بی آئی کے ذرائع نے کہا کہ ہم نے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے دفتر پر کوئی چھاپہ ماری نہیں کی ہے۔ فی الحال سی بی آئی کی طرف سے کوئی باضابطہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
پہلے بھی ہوئی چھاپہ ماری
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے دفتر اور رہائش گاہ پر پہلے بھی سی بی آئی شراب گھوٹالہ معاملے سے متعلق چھاپہ ماری کرچکی ہے۔ اس دوران ان کے لاکر بھی تلاش کئے گئے تھے۔ سی بی آئی نے ایکسائز پالیسی اسکینڈل سے متعلق حال ہی میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس دوران سی بی آئی نے عدالت میں بتایا تھا کہ معاملے میں 7 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، ان میں 3 پبلک سرونٹ ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا تھا کہ منیش سسودیا کے خلاف جانچ جاری ہے۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…