قومی

CBI Raid TMC Leader Mahua Moitra House: ٹی ایم سی لیڈر مہوا موئترا کے ٹھکانوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری، اس معاملے میں ہوئی کارروائی

پیسے لے کرسوال پوچھنے کے معاملے میں ٹی ایم سی لیڈراور سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ خبرہے کہ سی بی آئی نے مہوا موئترا کے کولکاتا واقع رہائش گاہ پرچھاپہ ماری کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگرمقامات کی بھی افسران تلاشی لے رہے ہیں۔ سی بی آئی نے جمعرات (21 مارچ) کو ہی مہوا موئترا کے خلاف ایف آئی آردرج کی تھی۔ اینٹی کرپشن ادارہ لوکپال کے حکم پرسی بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی ہے۔

 سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا پر بی جے پی کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے پیسے لے کرسوال پوچھنے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد سی بی آئی نے اس معاملے کی جانچ کی۔ لوکپال نے سی بی آئی کو معاملے میں شکایتوں کے سبھی پہلوؤں کی جانچ کرنے کے بعد 6 ماہ میں رپورٹ دینے کو کہا ہے۔ لوکپال بینچ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ایک رکن پارلیمنٹ کے طورپر مہوا موئترا کے خلاف لگائے گئے الزام ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پرکافی سنگین ہیں۔ ایسے میں حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے اس کی جانچ ہونا ضروری ہے۔

مہوا موئترا کے والد کے گھرپرریڈ

مہوا موئترا کے ساتھ ہی ان کے والد کی رہائش گاہ پربھی سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے۔ اس بارے میں مہوا موئترا نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سی بی آئی نے ان کے والد کے گھرپر چھاپہ مارا ہے، لیکن یہ چھاپہ ماری پیسے لے کرسوال پوچھنے کے معاملے میں نہیں بلکہ کسی اورمعاملے میں ہے۔

مہوا موئترا پرپیسے لے کرسوال پوچھنے کا الزام

دراصل، گزشتہ سال 2023 میں لوک سبھا نے دسمبرمیں مہوا موئترا کو غیراخلاقی عمل کے لئے معطل کردیا تھا۔ ان پرالزام تھا کہ انہوں نے پیسے لے کرپارلیمنٹ میں سوال پوچھے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپنی پارلیمنٹری لاگ اِن آئی ڈی پاس ورڈ کوشیئرکیا ہے۔ حالانکہ ان الزامات سے مہوا موئترا نے واضح طورپر انکارکیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی معطلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

25 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

37 minutes ago