قومی

نیٹ پیپر لیک معاملے میں 10ویں گرفتاری، سی بی آئی نے کوچنگ مالک پروفیسر شیوراج پولیس کو گرفتار کیا

CBI Action in NEET Paper Leak: سی بی آئی نے نیٹ-یوجی 2026 پیپرلیک معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ تفتیشی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک کوگرفتارکرلیا ہے۔ سی بی آئی نے اہم ملزم پروفیسرشیوراج موٹیگونکرکوگرفتارکرلیا ہے۔ وہ لاتورمیں آرسی سی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک ہیں۔ وہ اس انسٹی ٹیوٹ کوچلاتا ہے، جو طلباء کونیٹ-یوجی امتحان کے لیے تیارکرتا ہے۔ اس کی 9 شاخیں ہیں، جن میں سب سے بڑا برانچ لاتورمیں ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ این ٹی اے سے وابستہ کیمسٹری کے لیکچررپی وی کے قریبی ہیں۔ ان کے انسٹی ٹیوٹ اوررہائش گاہ کی تلاشی کے دوران کیمسٹری کا سوال نامہ کا پرچہ برآمد ہوا۔ اس میں 3 مئی کو ہونے والے نیٹ امتحان میں پوچھے گئے سوالات سے ملتے جلتے سوالات تھے۔ اس معاملے میں اب تک 10 لوگوں کوگرفتارکیا جا چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سی بی آئی نے پانچ مختلف مقامات پرتلاشی مہم چلائی۔ کئی قابل اعتراض دستاویز، لیپ ٹاپ اورموبائل فون ضبط کئے۔ ضبط کی گئی چیزوں کی زبردست جانچ جاری ہے۔

12 مئی کو سی بی آئی نے درج کیا تھا معاملہ

محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت تعلیم، حکومت ہند نے نیٹ-یوجی 2026 کے امتحان کے مبینہ پیپرلیک ہونے کے بارے میں ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت کی بنیاد پرسی بی آئی نے 12.05.2026 کو مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ درج ہونے کے فوری بعد ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملک بھرمیں مختلف مقامات پرسرچ آپریشن کئے گئے جس کے نتیجے میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرپوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اب تک 10 افراد کو کیا جاچکا ہے گرفتار

اس معاملے میں دہلی، جے پور، گروگرام، ناسک، پونے، لاتوراوراہلیہ نگرسے 10 ملزمین کوگرفتارکیا گیا ہے۔ 9 ملزمان کوپہلے عدالت میں پیش کیا گیا تھا اورپولیس کی تحویل میں لیا گیا تھا۔ ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ دسویں ملزم کوعدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ خصوصی ٹیموں کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں اوراب تک، امتحان سے قبل لیک ہونے والے کیمسٹری اور بائیلوجی کے سوالیہ پرچوں کے اصل ماخذ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ان بچولیوں کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے، جوان طلبا کوجمع کرنے میں شامل تھے، جنہوں نے نیٹ یوجی-2026 امتحان میں آنے والے سوالوں کوخصوصی کوچنگ کلاسیز میں پڑھانے اوران پربات چیت کرنے کے لئے لاکھوں روپئے کی ادائیگی کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tejashwi Yadav Raj Bhavan March: راج بھون مارچ سے بہار کی سیاست گرم، تیجسوی یادو نے لگائے ووٹ چوری کے الزامات

بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…

1 hour ago

Nana Patekar Death: اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر ملکارجن کھڑگے، راہل اور پرینکا گاندھی نے کیا افسوس کا اظہار

نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…

3 hours ago