قومی

CBI Arrests RCom Group M.D. Jhunjhunwala: سی بی آئی نے 6,015 کروڑ روپے کے بینک فراڈ معاملے میں آرکام گروپ کے ایم ڈی جھن جھن والا کو  کیا گرفتار

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والے بینکوں کے کنسورشیم کو 6,000 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ریلائنس کمیونیکیشنز (آرکام) گروپ کے سابق گروپ منیجنگ ڈائریکٹر امیتابھ جھن جھن والا کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی بی آئی نے پیر کے روز جاری بیان میں اس کی تصدیق کی۔

مختلف بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے عمل میں کلیدی کردار

تفتیشی ایجنسی کے مطابق جھن جھن والا اس وقت آرکام گروپ میں گروپ منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے اور کارپوریٹ فنانس، بینکنگ اور فنڈ مینجمنٹ جیسے اہم شعبوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے مختلف بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا اور بینک حکام کے ساتھ رابطہ کاری کی۔سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ان کی ہدایات پر حاصل کیے گئے قرضوں کا انتظام اور استعمال گروپ کے دیگر افسران نے کیا، تاہم قرض کی رقم کے مبینہ غلط استعمال کے باعث بینکوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ قرضوں کی واپسی نہ ہونے کے سبب یہ اکاؤنٹس نان پرفارمنگ اثاثے (NPA) قرار دیے گئے۔یہ مقدمہ ایس بی آئی کی شکایت پر ریلائنس کمیونیکیشنز لمیٹڈ اور صنعت کار انل ڈی امبانی کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ شکایت میں بینک کو 2,929.05 کروڑ روپے کے نقصان کا الزام لگایا گیا ہے۔سی بی آئی کے مطابق ایس بی آئی کی سربراہی میں 11 بینکوں کے کنسورشیم نے ریلائنس کمیونیکیشنز کو مختلف ٹرم لون فراہم کیے تھے، جن سے مجموعی طور پر 6,015 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ مزید برآں، 17 سرکاری بینکوں کے تئیں آرکام گروپ کی مجموعی واجب الادا رقم 19,694.33 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

ایجنسی نے مزید چھ ایف آئی آر بھی درج کر رکھی ہیں

ایجنسی نے آرکام، آر ایچ ایف ایل، آر سی ایف ایل اور آر ٹی ایل کے خلاف مختلف سرکاری بینکوں اور لائف انشورنس کارپوریشن (LIC) کی شکایات پر مزید چھ ایف آئی آر بھی درج کر رکھی ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان معاملات کی نگرانی سپریم کورٹ کر رہی ہے۔ امیتابھ جھن جھن والا پہلے ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ایک دوسرے مقدمے میں عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند تھے۔ موجودہ کیس میں انہیں ممبئی لایا گیا، جہاں عدالت میں پیشی کے بعد سی بی آئی نے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔ عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں آرتھر روڈ جیل بھیج دیا ہے، جبکہ پولیس ریمانڈ کی درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی۔ سی بی آئی نے 29 مئی 2026 کو آرکام کیس میں 16 ملزمان کے خلاف پہلی چارج شیٹ بھی دائر کی تھی، جن میں کمپنی، آرکام کے پانچ سینئر افسران اور 10 بینک افسران شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Harjinder Kaur, Indian Weightlifterہرجندر کور کبڈی چھوڑ کر ویٹ لفٹنگ کو بنایا اپنا میدان، مسلسل 2 کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے جیتے میڈل

پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…

40 minutes ago

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

1 hour ago