قومی

NEET UG Exam 2026 Paper Leak: نیٹ یوجی-2026 امتحان میں پیپرلیک معاملے میں سی بی آئی کی بڑی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، متعدد مقامات پرچھاپہ ماری

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نیٹ یوجی-2026 امتحان میں مبینہ بدعنوانی اورپیپرلیک معاملے میں بدھ (13 مئی، 2026) کو بڑی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں پانچ ملزمین کو تین الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی بی آئی کی طرف سے پورے ملک میں کئی ٹھکانوں پر زبردست چھاپہ ماری بھی کی گئی ہے۔

پانچ ملزمین کو سی بی آئی نے کیا گرفتار

سی بی آئی نے نیٹ امتحان میں مبینہ گڑبڑی اور پیپرلیک معاملے میں جن پانچ ملزمین کو گرفتارکیا ہے، اس میں سے تین ملزمین کو جے پور سے گرفتارکیا گیا ہے۔ ان تینوں ملزمین کے نام مانگی لال بوال، وکاس بوال اور دنیش بوال ہیں۔ اس کے علاوہ، مہاراشٹرکے ناسک سے شبھم کھیرناراورہریانہ کے گروگرام سے یش یادو نام کے ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک سی بی آئی نے کل 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جار ہی ہے۔

وزارت تعلیم کی طرف سے درج شکایت پرسی بی آئی کی کارروائی

سی بی آئی نے منگل (12 مئی، 2026) کو وزارت تعلیم کے محکمہ ہائرایجوکیشن سے موصول ہونے والی تحریری شکایت کی بنیاد پرمقدمہ درج کیا تھا۔ شکایت میں نیٹ یوجی-2026 امتحان کے انعقاد میں بدعنوانی، گڑبڑی اور پیپرلیک کے الزام لگائے گئے تھے۔  ایف آئی آرمیں تعزیرات ہند (بی این ایس)، بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ اورپبلک ایگزامینیشن (غیرمنصفانہ ذرائع کی روک تھام) ایکٹ 2024 کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس میںمجرمانہ سازش، دھوکہ دہی، اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی بھی شامل ہیں۔

پورے ملک کے کئی ٹھکانوں پرسی بی آئی کی تلاشی مہم

تفتیشی ایجنسی نے ملک بھرمیں کئی مقامات پرتلاشی لی۔ چھاپوں کے دوران موبائل فون سمیت متعدد الیکٹرانک آلات اورمجرمانہ دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ سی بی آئی راجستھان اسپیشل آپریشنزگروپ (ایس اوجی) کے ساتھ بھی رابطہ کررہی ہے، جس نے ابتدائی تحقیقات کی تھیں۔ ایجنسی تکنیکی اورفورنسک تجزیہ کے ذریعے پیپرلیک ہونے کے تمام پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی غیرجانبدارانہ، جامع اورپیشہ ورانہ اندازمیں تحقیقات جاری رکھے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

7 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

15 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

2 hours ago