قومی

Catwalk In Burqa: برقعے میں مسلم لڑکیوں کے کیٹ واک کرنے پر ہنگامہ شروع،کاروائی کا مطالبہ تیز

یوپی کے مظفر نگر کے شری رام گروپ آف کالجز میں فیشن سپلیش 2023 کے آخری دن ریمپ پر برقعہ میں طالبات کی کیٹ واک پر مسلم سماج اور جمعیت وجماعت نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔علمائے کرام کا کہنا ہے برقعے میں ریمپ واک انتہائی قابل مذمت ہے۔ بچوں کو تعلیم کے بجائے غلط کاموں میں الجھایا جا رہا ہے۔جبکہ یہ حقیقت ہے کہ برقعہ کسی فیشن شو کا حصہ نہیں بن سکتا،چونکہ یہ فیشن کا لباس نہیں ہے،یہ پردے کا لباس ہے اور اس کے ساتھ ایسا مذاق نہیں ہوناچاہیے۔ ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام اتوار کی رات دیر گئے تک جاری رہا۔ بالی ووڈ اداکارہ منداکنی اور ٹی وی اداکار رادھیکا گوتم نے طالبات کی کیٹ واک اور ان کے تیار کردہ ملبوسات کا مشاہدہ کیا اورر تعریف کی۔

بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے تھیم پر فیشن ڈیزائننگ کی 13 طالبات نے برقعے میں ریمپ پر کیٹ واک کی۔اس پر علمائے کرام کا کہنا ہے کہ برقعے میں کیٹ واک مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے والی ہے۔ آئندہ اس طرح کے پروگرام منعقد نہ کیے جائیں۔ برقع کسی فیشن شو کا حصہ نہیں ہے بلکہ برقع مسلمانوں میں پردے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

برقعے کو فیشن میں شامل کیا جا سکتا ہے: علینہ

دیوبند، سہارنپور سے آئی ہوئی ایک طالبہ علینہ نے کہا کہ ہم نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ برقعے کو بھی فیشن میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ صرف نئے فیشن کے کپڑے پہنیں۔ پہلے چھوٹے کپڑے بنائے جا رہے تھے لیکن ہم نے برقعے کو فیشن میں شامل کر کے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم فیشن ڈیزائننگ کی طالبات ہیں اور ہمارا تجربہ اچھا رہا ہے۔

لڑکیوں کی محنت رنگ لا رہی ہے: دھیمان

شری رام کالج کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منوج دھیمان کا کہنا ہے کہ حجاب کو فیشن سے جوڑا گیا ہے۔ لڑکیاں آگے بڑھ رہی ہیں۔ تعلیم میں کوئی مذہب شامل نہیں کیا جا سکتا۔ لڑکیوں کو پڑھنا چاہیے۔ لڑکیوں نے حجاب پر بہت محنت کی اور اپنی بہترین پریزنٹیشن دی۔اور ان کے اس مظاہرے نے ان محنت کا ثبوت پیش کیا ہے ۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago

Adani University Celebrates First Convocation: اڈانی یونیورسٹی نے پہلا کانووکیشن کا منایا جشن ، اختراع اور سماجی سرگرمیوں پر زور

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا…

6 hours ago