قومی

Nipah virus in North Kerala: شمالی کیرلہ میں مسلسل بڑھ رہے ہیں نپاہ وائرس کے کیسز، انفیکشن کی وجہ سے کوزی کوڈ کے تعلیمی اداروں میں دو دن کی چھٹی

Nipah virus in North Kerala: شمالی کیرلہ کے کوزی کوڈ ضلع میں نپاہ وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے جمعرات اور جمعہ کے روز تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ چھٹی کا اعلان کوزی کوڈ کے ضلع مجسٹریٹ اے گیتا نے کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘فیس بک’ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تعلیمی ادارے طلبہ کے لیے دو دن کے لیے آن لائن کلاسز کا انتظام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے امتحانی شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ریاست میں نپاہ وائرس کا انفیکشن پھیل رہا ہے۔ بدھ کے روز، ایک 24 سالہ ہیلتھ ورکر وائرس سے متاثر پایا گیا۔ کیرلہ میں انفیکشن کا یہ پانچواں کیس ہے۔ اس دوران، کوزی کوڈ میں نپاہ وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر پڑوسی ضلع وایناڈ میں 24 گھنٹے کا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ وایناڈ ضلعی انتظامیہ نے 15 کور کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاکہ انفیکشن کی روک تھام اور نگرانی کی سرگرمیوں کی قیادت کرتے ہوئے ہنگامی حالات سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

حکومت نے کہا کہ ریاست میں پائے جانے والے وائرس کا ویرینٹ شکل بنگلہ دیش میں موجود وائرس کے ویرینٹ سے ملتی جلتی ہے، جو انسان سے انسان میں پھیلتا ہے اور اس میں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ اگرچہ یہ وائرس کم متعدی ہے۔ ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے کہا تھا کہ ہائی رسک زمرے میں آنے والے تمام 76 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ حکومت نے بتایا کہ معتدل علامات والے مزید 13 افراد کو اسپتال میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں سے صرف ایک نو سالہ بچے کو خاص نگرانی رکھا گیا ہے۔

حکومت نے کہا کہ بچے کے علاج کے لیے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) سے مونوکلونل اینٹی باڈیز مانگی گئی ہیں۔ یہ نپاہ وائرس کے انفیکشن کا واحد دستیاب اینٹی وائرل علاج ہے لیکن یہ ابھی تک طبی طور پر ثابت نہیں ہوا ہے۔ دماغ کو نقصان پہنچانے والے وائرس کے انفیکشن کے مد نظر چیف منسٹر پنرائی وجین کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ بھی ہوئی۔ جارج نے کہا کہ چیف منسٹر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ میں صورتحال کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انفیکشن سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات ہیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور آئی سی ایم آر کے اسڈی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نہ صرف کوزی کوڈ بلکہ پوری ریاست کیرلہ میں اس طرح کے انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ جارج کے مطابق جنگلاتی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سب سے زیادہ محتاط رہنا پڑے گا کیونکہ نپاہ وائرس کا تازہ ترین معاملہ جنگلاتی علاقے کے پانچ کلومیٹر کے اندر رپورٹ کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

24 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

42 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

43 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

44 mins ago