قومی

Ayodhya News: مشکلوں میں گھرے ایودھیا کے ایم پی اودھیش پرساد، ان کے بیٹے کے خلاف اغوا اور مارپیٹ کا مقدمہ درج، سیاسی ہلچل ہوئی تیز

ایودھیا: ایودھیا سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد کے بیٹے اجیت پرساد کے خلاف اغوا اور حملہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایم پی کے بیٹے کے خلاف ایودھیا کے سٹی تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی متاثر روہت تیواری کی شکایت پر کی گئی ہے۔ روہت نے اپنی شکایت میں اجیت پرساد پر اغوا، حملہ اور دھمکی دینے کا الزام لگایا ہے۔ روہت کے مطابق زمین کی خریداری کے دوران کمیشن کو لے کر تنازعہ پیدا ہوا۔

روہت نے شکایت میں بتایا کہ اجیت پرساد نے اسے بندوق دکھا کر کار میں بری طرح مارا۔ الزام ہے کہ تحصیل کے قریب کار کو روک کر ایک لاکھ روپے واپس لینے کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ اس واقعہ میں اجیت پرساد کے ساتھ راجو یادو، شریکانت رائے اور 10-15 دیگر نامعلوم افراد کے نام شامل ہیں۔ متاثر روہت تیواری پورکلندر کے پالیا رسالی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اجیت پرساد ملکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب میں امیدوار بننے کی تیاری کر رہا ہے۔ وہ پراپرٹی ڈیلنگ کا کام بھی کرتا ہے۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اجیت پرساد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف سٹی تھانے میں جرم نمبر 528/2024 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس واقعہ نے ایودھیا میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اودھیش پرساد سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر 2024 کا لوک سبھا الیکشن جیت کر ایم پی بنے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2022 میں ملکی پور اسمبلی سے ایم ایل اے بنے تھے۔ یہ سیٹ ان کے ایم پی بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ایس پی اپنے بیٹے کو اس سیٹ سے اتارنے کی تیاری کر رہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

1 hour ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago