نئی دہلی/اوٹاوا: کینیڈا کی خفیہ ایجنسی کینیڈین سکیورٹی انٹلی جنس سروس (CSIS) نے اپنی تازہ ’’پبلک رپورٹ 2025‘‘ میں بھارت پر ایک بار پھر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو کینیڈا میں مبینہ طور پر ’’غیر ملکی مداخلت‘‘ اور جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئی دہلی نے اپنے اسٹریٹجک مفادات کے لیے کینیڈین سیاستدانوں، صحافیوں اور انڈو-کینیڈین کمیونٹی کے افراد کے ساتھ خفیہ روابط قائم کرنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ ’’بین الاقوامی دباؤ‘‘ اور نگرانی کے ذریعے ناقدین کو خاموش کرنے جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
خالصتانی سرگرمیوں کو ’سیاسی‘ قرار دینے کا موقف
رپورٹ میں خالصتان حامی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت اسے اپنی داخلی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، تاہم کینیڈا کے نقطۂ نظر کے مطابق پرامن طریقے سے خالصتان کی حمایت کو ’’جائز سیاسی سرگرمی‘‘ مانا جاتا ہے۔ اس کے باوجود رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ خالصتانی انتہا پسند عناصر کینیڈا کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ CSIS رپورٹ میں ’بشنوئی گینگ‘ کو بھی ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ اور دہشت گرد تنظیم کے طور پر شامل کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ انتہا پسند گروہ کینیڈا کی سرزمین کو بھارت میں تشدد، فنڈنگ اور منصوبہ بندی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
پولیس اور خفیہ ایجنسی کے بیانات میں تضاد
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی سال مارچ میں رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (RCMP) کے کمشنر نے کہا تھا کہ ایسی کوئی ٹھوس شہادت نہیں ملی جس سے بھارت کے سرکاری ایجنٹوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو سکے۔ اس تضاد نے اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ یاد رہے کہ 2023 میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو بھی بے دخل کیا تھا، تاہم حالیہ دنوں میں تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
شریئس ایئر کی کپتانی میں ٹیم انڈیا پاکستان کے خلاف اپنے سابقہ ریکارڈ کو برقرار…
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا…
فلائی دبئی کی پرواز میں بڑے فضائی حادثے کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کرنے…
جسٹس سوریہ کانت نے اپنے نام سے منسوب ایک الگ اینٹی ریزرویشن بیان کی تردید…
اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے…
ڈاکٹر شکیل احمد خان نے مرکز اور بہار حکومت سے سوال کیا کہ مہادلتوں کے…