قومی

اشتعال انگیز تقریر معاملے میں ابھیشیک بنرجی کو بڑی راحت، 31 جولائی تک گرفتاری پرپابندی، کلکتہ ہائی کورٹ نے کہی یہ بڑی بات

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ ابیشیک بنرجی کوکلکتہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ اشتعال انگیزتقریرکرنے کے الزام میں درج ایف آئی آرمعاملے میں عدالت نے انہیں عبوری راحت دی ہے۔ جمعرات کوسماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا ہے کہ 31 جولائی تک پولیس کے ذریعہ ان کے خلاف کوئی بھی تعزیری کارروائی نہ کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ابھیشیک بنرجی عدالت کی اجازت کے بغیرملک نہیں چھوڑسکتے۔

ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ نوٹس ملنے کے ہر48 گھنٹے کے اندرابھیشیک بنرجی کو ذاتی طورپرعدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ یہ حکم کلکتہ ہائی کورٹ کے جج سوگتو بھٹا چاریہ نے دیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی نے عرضی داخل کرکے ایف آئی آرمنسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بنگال اسمبلی الیکشن میں تشہیرکے دوران ان پراشتعال انگیزتقریرکرنے اوروزیرداخلہ امت شاہ کے خلاف دھمکی آمیز بیان دینے کا الزام ہے۔

امت شاہ کے خلاف اشتعال انگیزبیان

واضح رہے کہ ابھیشیک بنرجی نے بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران اشتعال انگیزتقریرکی تھی۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی گئی۔ ابھیشیک بنرجی نے انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈراورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کودھمکی دی تھی۔ اس کے بعد راجیوسرکارنام کے ایک شخص نے ان کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی۔ شکایت کے مطابق، ابھیشیک نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اوردیگربی جے پی لیڈروں کوبراہ راست دھمکی دی۔ انہوں نے اسٹیج سے کہا تھا، ’’میں دیکھوں گا کہ 4 مئی (نتیجے کے دن) ان کو بچانے کون آتا ہے۔‘‘

ابھیشیک بنرجی نے کھٹکھٹایا تھا کلکتہ ہائی کورٹ کا دروازہ

حال ہی میں ابھیشیک بنرجی اپنے خلاف ایف آئی آرمنسوخ کرانے کلکتہ ہائی کورٹ پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وہ وزیراعلیٰ شوبھیندوادھیکاری کے نشانے پرہیں۔ حال ہی میں ان کی زیڈ پلس سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ابھیشیک بنرجی کی جائیداد جانچ کے گھیرے میں ہے۔ کلکتہ میونسپل کارپوریشن نے 21 جائیدادوں کا حساب کتاب مانگنے کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago