نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی نے اتر پردیش میں بارابنکی سے بہرائچ تک 4 لین ایکسیس کنٹرولڈ نیشنل ہائی وے کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔ اس اہم منصوبے پر تقریباً 6,969.04 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ سرکاری بیان کے مطابق تقریباً 101.515 کلومیٹر طویل NH-927 کو ہائبرڈ اینیوٹی ماڈل (HAM) کے تحت تیار کیا جائے گا۔ یہ نیا ہائی وے موجودہ سڑک کی خامیوں جیسے تیز موڑ، ناقص ڈیزائن اور آبادی والے علاقوں میں ٹریفک جام کو دور کرے گا۔ نئی فور لین سڑک اور مسلسل سروس روڈز کی بدولت سفر کا وقت کم ہو کر تقریباً ایک گھنٹہ رہ جائے گا۔
اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ
یہ ہائی وے بڑے قصبوں اور دیہات کو بائی پاس کرے گا، جس سے گاڑیوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا، ایندھن کی بچت ہوگی اور ٹرانسپورٹ لاگت کم ہوگی۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد یہ راستہ تین اقتصادی مراکز، دو سماجی مراکز اور 12 لاجسٹک مراکز کو جوڑے گا، جس سے علاقے میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ یہ ہائی وے نیپالگنج سرحد کے راستے ہندوستان اور نیپال کے درمیان تجارت کو فروغ دے گا اور روپئیڈیها لینڈ پورٹ تک رسائی آسان بنائے گا۔ اس کے علاوہ بہرائچ اور شراوستی جیسے دور دراز اضلاع کی کنیکٹی وٹی بھی بہتر ہوگی۔
پبلک-پرائیویٹ ماڈل کے تحت تعمیر
یہ منصوبہ ہائبرڈ اینیوٹی ماڈل (HAM) کے تحت مکمل کیا جائے گا، جس میں 40 فیصد لاگت حکومت برداشت کرے گی، 60 فیصد سرمایہ نجی شعبہ فراہم کرے گا۔ یہ ماڈل ڈیولپرز پر مالی دباؤ کم کرنے کے ساتھ مستحکم منافع کو یقینی بناتا ہے۔ یہ منصوبہ پی ایم گتی شکتی کے تحت اقتصادی اور لاجسٹک ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ زرعی تجارت، سیاحت اور علاقائی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دے گا، جس سے اتر پردیش میں مجموعی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
خلیج بنگال میں اٹھنے والے سمندری طوفان ’ارنب‘ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بھی…
ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ووٹروں کو…
ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…
مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…
آئی آئی ٹی کانپور میں 29 اکتوبر سے یکم نومبر تک سالانہ ثقافتی میلہ ’انتراگنی…
بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…