قومی

Cabinet approves four multi-tracking projects worth Rs 11,169 crore: کابینہ نے 11,169 کروڑ روپے کی چار ملٹی- ٹریکنگ منصوبوں کی منظوری دی

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمعرات کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ریلوے وزارت کے چار بڑے منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان چار منصوبوں پر تقریباً 11,169 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ان منصوبوں کے ذریعے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ کے 13 اضلاع میں ریلوے لائن تقریباً 574 کلومیٹر تک بڑھے گی۔

اس منصوبے کی خاص باتیں:

ان نئے منصوبوں میں درج ذیل کام شامل ہیں:

  • اٹارسی سے ناگپور کے درمیان چوتھی ریلوے لائن بنانا

  • اورنگ آباد (جسے اب چھترپتی سمبھاجی نگر کہا جاتا ہے) سے پربھنی تک ڈبل لائن بنانا

  • الواباڑی روڈ سے نیو جلپائی گوڑی تک تیسری اور چوتھی لائن بنانا

  • ڈنگوپوسی سے جارولی تک تیسری اور چوتھی لائن بنانا

ان نئی لائنوں کی تعمیر سے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور ریلوے سروس مزید بہتر ہوگی۔ اس سے ریل راستوں پر بھیڑ کم ہوگی اور کام کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

کام ہوگا پی ایم گتی شکتی یوجنا کے تحت:

مرکزی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترقیاتی کام وزیراعظم کی گتی شکتی اسکیم کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد مختلف ذرائع آمدورفت کو جوڑ کر بہتر کنیکٹیویٹی اور سامان کی ترسیل میں سہولت دینا ہے۔ ان منصوبوں سے تقریباً 2,309 دیہاتوں کے 43.60 لاکھ افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

یہ ریلوے لائنیں کوئلہ، سیمنٹ، زرعی اجناس، پٹرولیم مصنوعات اور کنٹینرز جیسے ضروری سامان کی نقل و حمل کے لیے بہت اہم ہوں گی۔ ان کے بننے سے ہر سال 95.91 ملین ٹن اضافی مال ٹرین کے ذریعے بھیجا جا سکے گا۔

ماحولیاتی لحاظ سے بھی ایک مثبت قدم:

ماحولیاتی نقطہ نظر سے بھی یہ ایک صاف، توانائی بچانے والا اور پائیدار ذریعہ ہے۔ ان منصوبوں کی بدولت ملک کا تیل درآمد کم ہوگا، 16 کروڑ لیٹر تیل کی بچت ہوگی، اور تقریباً 515 کروڑ کلو کاربن گیس کا اخراج کم ہوگا۔ یہ فائدہ تقریباً 20 کروڑ درخت لگانے کے برابر ہے، جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔

اس طرح یہ منصوبے نہ صرف سفر اور مال برداری کو آسان بنائیں گے، بلکہ ماحول کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

بھارت ایکسپر یس اردو
Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ganesh Idol Waste Turned Into Study Tables: مہاراشٹر میں گنیش مورتیوں کے کچرے سے بچوں کے لیے اسٹڈی ٹیبل تیار

اس پہل کا آغاز اس مقصد سے کیا گیا کہ پی او پی سے بنی…

13 minutes ago

Woman arrested in Bajhang: نیپال میں خاتون گرفتار، کتے کو پل سے ندیمیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں خاتون سیٹی گنڈکی ندی پر بنے ایک پل پر کھڑی نظر آ…

40 minutes ago

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا…

2 hours ago

Iran US War: ایران نے امریکہ کے سامنے رکھیں 7 شرائط، نہ مانی تو ہوگی فیصلہ کن جنگ

رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے کہا کہ ایران قطر کے رابطے میں ہے اور…

2 hours ago

Uniform Civil Code: یو سی سی کے حق میں جیتن رام مانجھی، بولے- قانون کی نظر میں سب برابر ہیں

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اندرونی تنازع پر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ…

3 hours ago