قومی

By Election Results 2025: ضمنی الیکشن میں تین میں سے 2 سیٹوں پر اروند کیجریوال کی پارٹی کو ملی جیت، بی جے پی، کانگریس اور ٹی ایم سی کی ایک ایک سیٹوں پرکامیابی

چارریاستوں کی پانچ سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے دو سیٹوں پرجیت حاصل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب کی لدھیانہ مغرب پر کامیابی حاصل کی وہیں گجرات کے وسابدر سیٹ پربھی جیت حاصل کرکے اپنی پکڑبنائے رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔ جبکہ گجرات کی ایک دوسری کڈی سیٹ پربی جے پی کو جیت ملی ہے۔ کیرلا کی نیلامبورسیٹ پرکانگریس نے جیت حاصل کی ہے۔ مغربی بنگال کے نادیا ضلع میں کالی گنج سیٹ پرترنمول کانگریس نے جیت حاصل کی۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نصیرالدین احمد کے انتقال کے بعد یہاں ضمنی الیکشن کرانا پڑا تھا۔ ٹی ایم سی نے مرحوم نصیرالدین کی بیٹی الیفا احمد کو میدان میں اتارا تھا۔

لدھیانہ مغرب اور گجرات کے وسابدر اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں نے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ یہ عام آدمی پارٹی کے لئے کسی سنجیونی سے کم نہیں ہے۔ دراصل، پانچ ماہ پہلے عام آدمی پارٹی کو تب بڑا جھٹکا لگا تھا، جب اسے دہلی میں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، سوربھ بھاردواج اور ستیندر جین سمیت تمام بڑے لیڈران ہارگئے۔ سیاسی ماہرین ماننے لگے کہ عام آدمی پارٹی کا پھر سے واپسی کرنا مشکل ہے۔

دہلی کے بعد پنجاب اور گجرات پر توجہ

اس کے بعد ہی عام آدمی پارٹی کی توجہ تنظیم کے ساتھ پنجاب اور گجرات پر مرکوز ہوگئی۔ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا سمیت تمام بڑے لیڈران ضمنی الیکشن کی تیاری میں مصروف ہوگئے۔ پارٹی نے الیکشن کے اعلان سے بہت پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجیو اروڑہ کولدھیانہ مغرب سیٹ سے امیدواربنایا اورانہوں نے جیت حاصل کی۔ 2022 سے پہلے تک یہ سیٹ کانگریس کے گڑھ کی طرح رہی تھی۔ سنجیواروڑہ نے کانگریس امیدواراورسابق وزیر بھارت بھوشن کوہرایا ہے۔ اروند کیجریوال نے وعدہ کیا کہ اگر سنجیو اروڑہ کو جیت ملتی ہے توانہیں بھگونت مان حکومت میں وزیربنایا جائے گا۔ لدھیانہ مغرب سیٹ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت گوگی کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔

لدھیانہ میں کسے کتنے ووٹ ملے؟

عام آدمی پارٹی کے امیدوارسنجیواروڑہ کو 35144  ووٹ ملے۔ جبکہ کانگریس امیدوار بھارت بھوشن آشو کو 24510  ووٹ ملے۔ وہ دوسرے نمبرپررہے۔ بی جے پی کے جیون گپتا نے 20299  ووٹ حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اکالی دل کے امیدوار پروپکار سنگھ کو 8198  ووٹ ملے اوروہ چوتھے نمبرپررہے۔ اس طرح سے سنجیواروڑہ نے کانگریس امیدوارکو 10634 ووٹوں سے ہراکرکامیابی حاصل کی۔

گوپال اٹالیا کوملی بڑی جیت

وہیں گجرات کی وساودرسیٹ پرعام آدمی پارٹی کے گوپال اٹالیا نے بڑے فرق سے جیت حاصل کی۔ انہوں نے بی جے پی کے کریٹ پٹیل کو ہرایا۔ کانگریس کے نتن رنپریا تیسرے مقام پر رہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوارگوپال اٹالیا کو 75942  ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کے کریٹ پٹیل کو58388 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار نتن رنپریا کو محض 5501  ووٹ ملے اوروہ اپنی ضمانت بچانے میں بھی ناکام رہے۔ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی بھوپیندر بھیانی کے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد دسمبر 2023 میں وسادورسیٹ خالی ہوئی تھی۔ اس کے بعد یہاں ضمنی الیکشن کرانا لازمی ہوگیا تھا۔

کڈی سیٹ پربی جے پی کو ملی جیت

گجرات کے مہسانا ضلع کی کڈی سیٹ پرعام آدمی پارٹی کو جھٹکا لگا۔  یہاں سے بی جے پی کے راجیندر چاؤڑا نے جیت حاصل کی ہے۔ کانگریس کے رمیش چاؤڑا دوسرے مقام پررہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کے جگدیش چاؤڑا تیسرے مقام پر رہے۔ کڈی میں بی جے پی رکن اسمبلی کی موت کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی اوریہاں الیکشن کرانا ضروری ہوگیا تھا۔ رمیش چاؤڑا نے 2012 میں یہ سیٹ جیتی تھی، لیکن وہ 2017 میں بی جے پی کے کرسن بھائی سولنکی سے ہارگئے تھے۔ بی جے پی کے راجیندرچاوڑا کو99742  ووٹ ملے۔ کانگریس کے رمیش چاؤرا کو 60290 ووٹ ملے۔ وہیں جگدی چاؤڑا کومحض 3090 ووٹ ملے۔

 گجرات اور پنجاب میں ہوئے ضمنی انتخاب کے بعد اب عام آدمی پارٹی مشن 2027 میں مصروف ہوگئی ہے۔ اس کے لئے پنجاب میں اقتدار بچانے کا چیلنج ہے تووہیں گجرات میں بی جے پی کے گڑھ میں کانگریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی زمین تیارکرنی ہے۔ ضمنی الیکشن  میں کامیابی نے کارکنوں میں نئی ​​توانائی ڈال دی ہے۔ پنجاب میں جیت کو عام آدمی پارٹی نے اسمبلی الیکشن کا سیمی فائنل نتیجہ بتایا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا نے ایکس پرلکھا، ”پنجاب میں سیمی فائنل میں ملی شاندارجیت۔ اب فائنل کی باری ہے!! اروند کیجریوال، بھگونت مان اورسنجیواروڑہ اورعام آدمی پارٹی کے سبھی کارکنان کودل سے مبارکباد”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

39 minutes ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

1 hour ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

2 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

3 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

3 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

4 hours ago