قومی

Bloody Incident in Murthal: تاجر سندر ملک کا مرتھل میں ڈھابے کے سامنے  ہواقتل، ایس یو وی سے نکال کر ماری گولی ،سامنے آیا واقعے کا ویڈیو

Bloody Incident in Murthal: ہریانہ میں ایک بار پھر کھلے عام خونی واقعہ ہوا ہے۔ یہاں مرتھل میں گلشن ڈھابہ کے سامنے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مرنے والے کی شناخت گوہانہ کے سرگتھل گاؤں کے شراب کے تاجر سندر ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔

اس  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور ڈھابے کی پارکنگ میں ایک ایس یو وی وین میں سوئے ہوئے ایک شخص کو باہر نکال کر گولی مار مارتے ہوئے آپ دیکھ سکتے ہیں ۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے سندر ملک پر 35 گولیاں چلائیں۔

سندر ملک کی عمر 38 سال تھی، یعنی وہ ابھی جوان تھے۔ وہ شراب کےکاروبار کرنے والا  تاجر تایا جارہا ہے۔ نامعلوم افراد نے ان  پر جان لیوا حملہ کرنے کے لیے صبح کا وقت منتخب کیا۔ انہیں صبح ساڑھے آٹھ بجے ہریانہ کے مرتھل میں واقع گلشن ڈھابہ کے سامنے گولی مار دی گئی۔

آئی این ایل ڈی کے ریاستی صدر نافے سنگھ کا بھی قتل کر دیا گیا تھا

کچھ ہفتے قبل جھجر ضلع میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ وہیں، انڈین نیشنل لوک دل (INLD) لیڈر کی SUV پر نامعلوم بندوق برداروں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے کار میں بیٹھے لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس قاتلوں کی تلاش کررہی ہے ۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

3 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

3 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

3 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

3 hours ago