قومی

PM Modi on Chamba Bus Accident: ہماچل کے چمبا میں بس کے  کھائی میں گرنے سےافراد جاں بحق، پی ایم مودی نے گہرے دکھ کا کیا اظہار

نئی دہلی : پہاڑی ریاست ہماچل پردیش کے چمبا ضلع سے ایک انتہائی دردناک سڑک حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ تیسا-بیراگڑھ روڈ پر چالوج موڑ کے قریب ایک نجی بس بے قابو ہو کر سڑک سے پھسلتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ اس بھیانک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 11 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم مودی نے کیا اظہارِ افسوس

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، نریندر مودی نے چمبا میں پیش آنے والے حادثے میں لوگوں کی جان جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھنا کی۔وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج اور جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

وزیر اعلیٰ سکھو نے انتظامیہ کو دی ہدایات

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا جائے اور ان کے مفت اور مناسب علاج کا انتظام یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

کیسے پیش آیا حادثہ؟

چمبا ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 6:30 بجے پیش آیا۔ بتایا گیا کہ شرما ٹریولز کی نجی بس بیراگڑھ سے چمبا کی جانب جا رہی تھی۔جب بس تیسا-بیراگڑھ مرکزی سڑک پر دیوی کوٹھی کے قریب چالوج موڑ پر پہنچی تو ڈرائیور کا گاڑی پر کنٹرول ختم ہوگیا۔ اس کے بعد بس بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد کئی مسافر بس کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ امدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 11 زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم حادثے کی وجوہات کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اعظم خان کل جیل سے آسکتے ہیں باہر، بیٹے عبداللہ اعظم بھی ہوں گے رہا، جانئے پوری تفصیل

ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم ہفتہ (31…

41 minutes ago

Farewell to Dr. Shams Equbal from the staff of NCPUL: قومی اردو کونسل کے اسٹاف کی جانب سے ڈاکٹر شمس اقبال کو الوداعیہ

ڈاکٹر شمس اقبال نے کونسل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ…

2 hours ago