قومی

Jamiat Ulema-E-Hind in Supreme Court against Bulldozer Action: تین ریاستوں میں بلڈوزرکے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ، اقلیتی طبقے کو نشانہ بنانے کا الزام

ملک کی تین ریاستوں میں ملزمین کے اوپربلڈوزرکارروائی کی گئی اوران کے گھروں کو بلڈوزرسے منہدم کردیا گیا، جس کے بعد اب بلڈوزر کارروائی کا یہ معاملہ ایک بارپھرسپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں بلڈوزرکارروائی سے متعلق عرضی داخل کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ملزمین کے گھروں پرحکومتوں نے جوبلڈوزرچلایا ہے، اس پرروک لگائی جائے۔ جسٹس بی آرگوئی کی صدارت والی بینچ 2 ستمبرکواس معاملے پرسماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند (مولانا ارشد مدنی اورمولانا محمود مدنی) گروپ کے علاوہ کئی اور تنظیموں نے بھی عدالت کا رخ کیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ حال ہی میں اترپردیش، مدھیہ پردیش اورراجستھان میں ایسے حادثات سامنے آئے ہیں، جہاں ملزمین پر ریاستی حکومت نے بلڈوزرکارروائی کی۔ ان حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے بلڈوزرکارروائی کے خلاف معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے عدالت میں جو عرضی داخل کی ہے، اس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بلڈوزرجسٹس سے اقلیتی طبقے کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سینئر وکیل دشینت دوے نے اس عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔

اترپردیش میں بلڈوزر کارروائی

اترپردیش میں حال ہی میں ایک معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں 12 سال کی نابالغ لڑکی کے ساتھ آبروریزی کے ملزم معید خان اورنوکرراجو خان پرکارروائی کرتے ہوئے یوپی پولیس نے معید خان کی بیکری کو منہدم کردیا تھا۔ معید خان سماجوادی پارٹی کے شہر صدر عہدے پر تھے۔ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم معید خان اورنوکر راجو کو گرفتار کرلیا تھا۔

مدھیہ پردیش میں بلڈوزر ایکشن

مدھیہ پردیش میں بھی موہن یادو کی حکومت نے ایک کے بعد ایک ملزمین پر بلڈوزر کارروائی کی ہے اوران کے گھر کو منہدم کردیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں آبروریزی کے ملزم کے گھرکومقامی انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے منہدم کردیا کہ گھر کا ڈھانچہ سرکاری زمین پرغیرقانونی طریقے سے بنایا گیا تھا۔ ملزم کا نام محمد نفیس تھا۔ مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں ایک شخص پر الزام تھا کہ اس نے پولیس تھانے پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد ملزم حاجی شہزاد کی کوٹی کو اہم ملزم بتاتے ہوئے منہدم کردیا گیا تھا۔ اس معاملے پر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے بھی سوال اٹھائے تھے۔

راجستھان میں بلڈوزرکارروائی

راجستھان میں بھی اگست کے مہینے میں نابالغ ملزم کے گھر پر بلڈوزر کارروائی کی گئی۔ ادے پور میں ایک اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے 10ویں کلاس میں پڑھنے والے طالب علم نے اپنے کلاس کے ساتھی پر چاقوسے حملہ کردیا تھا، جس میں اس کی موت ہوگئی تھی، جس کے بعد ملزم کے گھر والے سالوں سے کرائے پر جس مکان میں رہتے تھے، اس کو یہ کہہ کر منہدم کردیا گیا کہ یہ جنگل کی زمین ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

38 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago