قومی

Budget Session 2026: راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں اٹھایا ڈوکلام کا موضوع، ایوان میں زبردست ہنگامہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے بھی اٹھایا سوال

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آج چوتھا دن ہے۔ آج صدر جمہوریہ کے خطاب پر اظہارتشکر تجویز پر بحث کی جا رہی ہے۔ اس دوران ایوان میں رکن پارلیمنٹ سربانند سونے وال نے تجویزایوان میں پیش کی۔ کل ملاکر اظہارتشکرپیش کرنے کے لئے 18 گھنٹے کی بحث کی جائے گی۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، طارق انور، امریندرراجا وڈنگ، اینٹوانٹنی اور جیوتی منی اظہارتشکرتجویزپراپنی بات رکھیں گے۔

پارلیمنٹ میں اپن بات رکھتے ہوئے راہل گاندھی نے ڈوکلام کا موضوع اٹھایا۔ حالانکہ اس پر وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے مخالفت کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جس طرح کی بات کررہے ہیں اورجس کتاب کی بات کررہے ہیں، وہ پبلش ہی نہیں ہوئی ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے خطاب کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وقت دینے کے لئے ایوان کا شکریہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برسراقتدار کے اراکین کی طرف سے کئی الزام کانگریس پر لگائے گئے ہیں۔ میں اس بارے میں ابھی کوئی بات نہیں کروں گا۔ اس کے بجائے میں کچھ پڑھ کرشروع کررہا ہوں، جوکہ آرمی چیف نرونے کی یادگارہے۔ آپ سب دھیان سے سنیں کہ میں کیا پڑھ رہا ہوں، اس سے پتہ چل جائے گا کہ کون محب وطن ہے اورکون نہیں ہے۔ راہل گاندھی کے اتنا کہتے ہی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کھڑے ہوکرراہل گاندھی کے بیان اورکتاب کی مخالفت بھی کی۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی جس کتاب کا ذکر رہے ہیں، وہ آج تک شائع ہی نہیں ہوئی ہے۔ کیسے مانا جائے کہ اس کتاب میں لکھا کیا ہے؟

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن دیں گی جواب

اپوزیشن کے بعد 4 جنوری کووزیراعظم جواب دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن 11 فروری کو بجٹ سے متعلق سبھی سوالوں کا جواب بھی دے سکتی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ پارلیمنٹ میں یکم فروری کو وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ پیش کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے 85 منٹ کی تقریرکی تھی اوربجٹ 2026 پیش کیا تھا۔ بجٹ پیش کرنے کے بعد جہاں ایک طرف برسراقتدارپارٹی کے اراکین بجٹ کی تعریف کررہے ہیں تو وہیں اپوزیشن لیڈران نے بجٹ کو غریب مخالف قراردیا ہے اورحکومت کے پاس غریبی ہٹانے کے لئے اورغریبوں کو راحت دینے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

9 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

10 hours ago

FIR Against 3 Female Journalists: دہلی پولیس پر جن 3 خاتون صحافیوں نے لگایا تھا جنسی ہراسانی کا الزام، اب انہی کے خلاف ایف آئی آر درج

اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…

10 hours ago