نئی دہلی: بجٹ 2026 پیش ہونے سے پہلے ہی حکومت نے عوام اورتاجروں کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ حکومت نے 19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلینڈرکے دام 50 روپئے دیئے ہیں۔ تاہم, 14 کلوگرام والے گھریلورسوئی گیس سلینڈرکی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گھریلوسلینڈراب بھی 8 اپریل 2025 کوطے شدہ پرانے ریٹ پرہی مل رہے ہیں۔
دہلی سے چنئی تک کمرشیل سلینڈروں کی قیمت میں اضافہ
رسوئی گیس مہنگی ہونے کے بعد دہلی میں اب 19 کلوگرام والے ایل پی جی سلینڈرکی قیمت 1740.50 روپئے ہوگئی ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت بڑھ کر1844.50 روپئے ہوگئی ہے۔ ممبئی میں یہ اب 1692.00 روپئے میں ملے گا، جوپہلے 1642.50 روپئے تھا۔ چنئی میں اس کی قیمت اب 1899.50 روپئے ہوگئی ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ 50 روپئے کا یہ اضافہ کمرشیل سلینڈرپرکی گئی ہے، جن کا استعمال ہوٹل، ریسٹورنٹ، ڈھابہ اور دیگر تجارتی کاموں میں ہوتا ہے۔
گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
گھروں میں استعمال ہونے والے 14.2 کلوکے ایل پی جی سلینڈرکی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس میں آخری بار8 اپریل 2025 میں تبدیلی ہوئی تھی۔ فی الحال الگ الگ شہروں میں 14 کلو والے گھریلوسلینڈرکی قیمتیں الگ الگ ہیں۔ دہلی میں 853 روپئے، کولکاتا 879 روپئے، ممبئی 852.50 روپئے، چنئی 868.50 روپئے، لکھنو میں 890.50 روپئے، احمدآباد میں 860 روپئے، حیدرآباد میں 905 روپئے، وارانسی میں 916.50 روپئے اور پٹنہ میں 591 روپئے کی قیمت ہے۔
ہرماہ کی پہلی تاریخ کو لیا جاتا ہے قیمتوں کا جائزہ
پٹرولیم مارکیٹنگ سے متعلق سرکاری کمپنیاں ہرماہ کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلینڈروں کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔ اس سے پہلے جنوری میں 19 کلو والے کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ وہیں، گزشتہ سال نومبراوردسمبرمیں ان سلینڈروں کی قیمتوں میں بالترتیب پانچ اور10 روپئے کی کٹوتی کی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…
نو راتری کے موقع پر گوتم اڈانی نے جنوبی گجرات میں شریمد راج چندر مشن…
گوا میں راہل گاندھی نے ووٹ چوری کے الزامات کو لے کر الیکشن کمیشن کو…
منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے اپنے ایک بیان میں کہا…
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…