قومی

Budget-2026, direct vs indirect tax: بجٹ 2026: جیب پر کیسے پڑے گا ٹیکس کا اثر؟ آسان زبان میں سمجھیں ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس کا پورا کھیل

فروری کا مہینہ نزدیک آتے ہی ہر گھر میں بس ایک ہی موضوع زیرِ بحث آ جاتا ہے— “بجٹ”۔ ٹی وی چینلوں سے لے کر دفتر کی کینٹین تک ہر کوئی یہی اندازے لگاتا نظر آتا ہے کہ اس بار کیا سستا ہوگا اور کیا مہنگا؟ مگر اکثر بجٹ کی بھاری بھرکم اصطلاحات ہمیں الجھا دیتی ہیں۔ زیادہ تر لوگ انکم ٹیکس کی سلیب تلاش کرتے ہیں، جبکہ بجٹ کا ایک بڑا حصہ “بالواسطہ ٹیکس” کی صورت میں ہماری باورچی خانے کی اشیاء اور موبائل بل تک پہنچتا ہے۔ اگر آپ بھی بجٹ 2026 کی باریکیوں کو سمجھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ٹیکس کے اس دوہرے کھیل کو جاننا ضروری ہے۔

ڈائریکٹ ٹیکس

سادہ لفظوں میں، براہِ راست ٹیکس (ڈائریکٹ ٹیکس) وہ رقم ہے جو آپ اپنی محنت کی کمائی میں سے سیدھے حکومت کو ادا کرتے ہیں۔ اس کا بوجھ آپ کسی اور پر منتقل نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کی آمدنی زیادہ ہے تو ٹیکس بھی زیادہ ہوگا۔ اس میں سب سے اہم انکم ٹیکس ہے جو تنخواہ یا کرایہ سے حاصل ہونے والی آمدنی پر لگتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ شیئر بازار یا جائیداد سے منافع کماتے ہیں تو حکومت آپ سے کیپیٹل گین ٹیکس وصول کرتی ہے۔ بڑی کمپنیوں کے منافع پر کارپوریٹ ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ بھارت میں ان تمام ٹیکسوں کی نگرانی سی بی ڈی ٹی (CBDT) کرتا ہے۔ بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکس میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کا سیدھا اثر آپ کی ٹیک ہوم سیلری اور بچت پر پڑتا ہے۔

انڈائریکٹ ٹیکس

بالواسطہ ٹیکس (انڈائریکٹ ٹیکس) نہایت خاموشی سے کام کرتا ہے۔ یہ آپ کی آمدنی پر نہیں بلکہ آپ کے خرچ پر لگتا ہے۔ آج کے دور میں اس کی سب سے بڑی مثال جی ایس ٹی ہے۔ چاہے آپ بسکٹ خریدیں یا نیا موبائل فون، آپ انجانے میں حکومت کو ٹیکس ادا کر رہے ہوتے ہیں۔

اس میں امیر اور غریب کا کوئی فرق نہیں ہوتا؛ صابن کی ایک ٹکیا پر جتنا ٹیکس ایک کروڑ پتی دیتا ہے، اتنا ہی ایک مزدور بھی۔ جی ایس ٹی کے علاوہ بیرونِ ملک سے آنے والی اشیاء پر لگنے والی کسٹم ڈیوٹی اور پیٹرول، تمباکو جیسی چیزوں پر عائد سیس بھی اسی زمرے میں آتے ہیں۔ حکومت کی آمدنی میں انڈائریکٹ ٹیکس کا بہت بڑا حصہ ہوتا ہے۔

بجٹ میں تبدیلی کا آپ کی زندگی پر اثر

جب وزیرِ خزانہ بجٹ پیش کرتی ہیں تو انڈائریکٹ ٹیکس میں معمولی سی تبدیلی بھی مہنگائی بڑھا سکتی ہے یا راحت دے سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر حکومت موبائل کے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی کم کر دے تو فوراً اس امید کو تقویت ملتی ہے کہ اسمارٹ فون سستے ہوں گے۔دوسری جانب اگر سگریٹ یا سافٹ ڈرنکس پر سیس بڑھا دیا جائے تو ان کی قیمتیں فوراً بڑھ جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق انڈائریکٹ ٹیکس میں اضافہ غریب طبقے کو زیادہ متاثر کرتا ہے کیونکہ ان کی محدود آمدنی کا بڑا حصہ انہی ٹیکسوں کی نذر ہو جاتا ہے۔

بجٹ 2026 سے کیا ہیں امیدیں؟

آنے والے بجٹ 2026 میں سب کی نظریں اس بات پر ٹکی ہیں کہ حکومت مڈل کلاس کو ڈائریکٹ ٹیکس میں کتنی راحت دیتی ہے اور گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے کسٹم ڈیوٹی میں کیا تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ کیا ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح کم ہوگی؟ یا لگژری اشیاء پر ٹیکس مزید بڑھے گا؟ یہ بجٹ ہی طے کرے گا کہ آنے والے سال میں آپ کے گھر کا بجٹ بگڑے گا یا سنبھلے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

25 minutes ago

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

2 hours ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

2 hours ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

2 hours ago