فائل فوٹو: پی ٹی آئی
ہندوستان اورپاکستان کے درمیان ان دنوں زبردست کشیدگی دیکھنے کومل رہا ہے۔ آپریشن سندور کے بعد پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حملے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ 8 اور9 مئی 2025 کی درمیانی شب کو جموں فرنٹیئر بی ایس ایف کے سانبا سیکٹر میں ایک بڑے دہشت گردانہ گروپ کے ذریعہ دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے ہندوستانی فوج نے ناکام کردیا۔ بی ایس ایف نے یہاں پاکستان کی طرف سے ہندوستان میں گھسنے کی کوشش کررہے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ابتدائی جانکاری میں سامنے آیا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کی پہچان جیش محمد کے کارکنان کے طورپر ہوئی ہے۔ ہندوستان-پاکستان کشیدگی کے درمیان سرحد پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے نصف شب دراندازی کی کوشش کی تھی، جسے ہندوستانی فوج نے ناکام کردیا ہے۔ فوج نے اس پورے حادثہ کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے، جس میں دہشت گردانہ دراندازی اور گولی باری دکھائی دے رہی ہے۔ فوج کی اس جوابی کارروائی میں پاکستان کی ڈھانڈھرپوسٹ کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ افسران کے مطابق، دراندازی کی کوشش میں پاکستان کی بیٹ یعنی بارڈرایکشن ٹیم کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
دہشت گردوں کو دیکھتے ہی فوج نے چلا دی گولیاں
بارڈر پر رات میں فوج کی ٹکڑی گشت کررہی تھی۔ اس دوران ان کی نظر دہشت گردوں پر پڑی۔ رات تقریباً 11:30 بجے دہشت گردوں نے بین الاقوامی سرحد سے ہندوستان کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ جوانوں کی طرف روکے جانے کے بعد انہوں نے بھاگنا چاہا، لیکن جوانوں نے گولی باری شروع کردی۔ سانبا پہلے سے بھی دراندازی کے معاملے میں کافی حساس علاقہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان-پاکستان کے درمیان چل رہی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے یہاں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
ہندوستان کی کارروائی سے بوکھلایا پاکستان
ہندوستان نے جب سے آپریشن سندورکی شروعات کی ہے۔ تبھی سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ ہندوستان مسلسل دہشت گردانہ ٹھکانوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کوانجام دے رہا ہے۔ اس سے بوکھلائے پاکستان نے جموں ایئرپورٹ پرحملہ کی ناکام کوشش کی تھی، جسے ہندوستانی فوج نے ناکام کردیا۔ اس کارروائی میں پاکستان کے 50 سے زیادہ ڈرون مارے گرائے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان بدلہ لینے کی مسلسل کوشش کررہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…