قومی

Air India plane crash: برطانوی ایجنسی ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بھیجے گی اپنی ٹیم، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کی مدد کی پیش کش

مسافر طیاروں کے حادثات اور سنگین واقعات کی تحقیقات کرنے والی ایک برطانوی ایجنسی نے جمعرات کو کہا کہ وہ احمد آباد میں ہونے والے ہوائی جہاز حادثے کی ہندوستانی ٹیم کی تحقیقات میں مدد کے لیے ایک کثیر الضابطہ تحقیقاتی ٹیم ہندوستان بھیجے گی۔ واضح رہے کہ اس جہاز میں 53 برٹش شہری بھی سوار تھے، جن میں سے محض ایک کے بچنے کی اطلاع ہے۔

اے اے آئی بی نے کی تحقیقات میں مدد کی پیش کش

ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ (اے اے آئی بی) نے کہا کہ اس نے ہندوستان میں ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کو ’’رسمی طور پر اپنی مدد کی پیشکش‘‘ کی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ ہم تحقیقات میں بطور ایکسپرٹ شامل ہونا چاہتے ہیں، کیوں کہ تباہ ہونے والے طیارے میں برطانوی شہری بھی موجود تھے۔

اے اے آئی بی نے کہا ’’ہم ہندوستانی زیرقیادت تحقیقات میں مدد کے لیے ایک کثیر الشعبہ تحقیقاتی ٹیم ہندوستان میں تعینات کر رہے ہیں۔ ہماری دعائیں اس المناک حادثے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ ایئر انڈیا کا طیارہ جس میں 242 مسافر اور عملہ سوار تھا، ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی احمد آباد کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں عملے کے 12 ارکان کے علاوہ 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور سات پرتگالی شہری سوار تھے۔

ہم تحقیقات میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار: ٹرمپ

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس المناک طیارے کے حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’یہ ایک ہولناک حادثہ تھا۔ ہم جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، ہم کریں گے۔ میں نے انھیں (انڈیا کو) پہلے ہی بتا دیا ہے کہ ہم جو بھی کر سکتے ہیں، ہم کریں گے۔ ہندوستان ایک بڑا ملک، ایک مضبوط ملک ہے اور وہ اسے سنبھالیں گے۔‘‘۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں

اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…

17 minutes ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

50 minutes ago