نوئیڈا: نوئیڈا میں مزدوروں کے پرتشدد احتجاج کے بعد سیاسی ماحول میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ نوئیڈا سٹیزن فورم کی ایگزیکٹو نائب صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی بیٹی شالینی سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جدید اور ہائی ٹیک شہر میں اس قدر بڑا احتجاج اچانک پرتشدد کیسے ہوگیا اور سکیورٹی ادارے اس سے مکمل طور پر بے خبر کیوں رہے۔
انٹیلیجنس اور انتظامیہ کی ناکامی پر سوال
شالینی سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہزاروں افراد اکٹھا ہو کر تشدد پر اتر آئیں تو یہ واضح طور پر پولیس اور خفیہ نظام کی ناکامی ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ انتظامیہ کو اس احتجاج کے ممکنہ خطرناک رخ کا اندازہ تک نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق یہ معاملہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ سکیورٹی نظام میں بڑی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سیاست میں قدم رکھنے کے اشارے
دلچسپ بات یہ ہے کہ شالینی سنگھ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان کے سیاست میں آنے کی قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے خاندان کی سیاسی وراثت کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر خاندان کے افراد اپنی صلاحیت کے بل پر آگے بڑھیں تو اسے خاندانی سیاست نہیں کہا جا سکتا۔ ان کے اس تازہ بیان کو ماہرین آنے والے وقت میں ان کے سیاسی کردار کی تیاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ انہوں نے اپنی ہی حکومت اور نظام پر کھل کر تنقید کی ہے۔ قابل ذکرہے کہ شالنی سنگھ ایک ماہرتعلیم، وکیل، مصنف اورشاعرہ ہیں، جواکتوبر2025 میں عوامی پلیٹ فارم پرشاعری سنانے کے بعد کافی مشہورہوئیں۔ وہ اب تک پانچ کتابیں لکھ چکی ہیں۔ حال ہی میں ان کی شاعری کا مجموعہ ’’بے باک ہوں، بے ادب نہیں‘‘ کا اجراء ہوا جسے ادبی حلقوں میں کافی مقبولیت ملی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
گجرات کے دو روزہ دورے کے دوران بناس کانٹھا ضلع میں 407.56 کروڑ روپے کی…
مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…
نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…
سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…
جیو پلیٹ فارمز کی شیئر بازار میں لسٹنگ کے موقع پر اننت امبانی کی تقریر…