قومی

BRICS Summit Security: برکس سربراہی اجلاس: دہلی میں 25 ہزار اہلکار تعینات، پوتن، شی جن پنگ اور پزشکیان کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات

نئی دہلی میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کے پیش نظر دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے لے کر بھارت منڈپم اور غیر ملکی مہمانوں کے قیام والے ہوٹلوں تک تقریباً 25,000 سکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔ ان میں 15,000 دہلی پولیس کے اہلکار جبکہ باقی نیم فوجی دستوں کے جوان شامل ہوں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے 11 ستمبر اور چینی صدر شی جن پنگ کے 12 ستمبر کو دہلی پہنچنے کی توقع ہے۔ پالَم ایئر فورس اسٹیشن پر اترنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے چانکیہ پوری کے اہم ہوٹلوں میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔

روس اور چین کی پیشگی سکیورٹی ٹیمیں پہلے ہی دہلی پہنچ چکی ہیں اور انتظامات سنبھال رہی ہیں۔ صدر شی جن پنگ کی سکیورٹی کی ذمہ داری دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے پاس ہوگی، جبکہ پوتن کے قیام والے ہوٹل میں ہر شفٹ میں ایڈیشنل ڈی سی پی اور اے سی پی سطح کے افسران تعینات رہیں گے۔

سکیورٹی ایجنسیوں نے ہوٹلوں کے ہر ملازم کی پولیس تصدیق بھی کرائی ہے۔ مقامی ریکارڈ کے ساتھ ان کے آبائی ریاستوں سے متعلق معلومات کی بھی جانچ کی گئی ہے۔

غیر ملکی سربراہان کے قیام اور قافلے کا منصوبہ

سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر غیر ملکی مہمانوں کے لیے مختلف ہوٹلوں میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ بیلاروس کے صدر کے ساتھ ایک ہوٹل میں قیام کریں گے، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ٹھہریں گے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے الگ ہوٹل میں انتظام کیا گیا ہے۔

انڈونیشیا، برازیل، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر عالمی لیڈر کے لیے بھی الگ الگ لگژری ہوٹلوں میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔

روسی اور چینی صدور کے قافلے سب سے بڑے ہوں گے۔ ان کے لیے خصوصی گاڑیاں بھی بیرون ملک سے منگوائی گئی ہیں۔

بھارت منڈپم پہنچنے کا وقت طے

ہفتہ کو تمام غیر ملکی سربراہان دوپہر 1:30 بجے سے 2:15 بجے کے درمیان بھارت منڈپم پہنچیں گے۔ اتوار کو ان کی آمد صبح 8:50 بجے سے 9:25 بجے کے درمیان ہوگی۔

دونوں دن ابوظہبی کے ولی عہد سب سے پہلے بھارت منڈپم پہنچیں گے، جبکہ چینی صدر شی جن پنگ اور آخر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی آمد ہوگی۔

دہلی ٹریفک پولیس نے رہنماؤں کے آمد و رفت کے راستے حتمی شکل دے دیے ہیں اور سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی مشق بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

CM Yogi extends birthday greetings to Amit Shah: امت شاہ کو یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی لیڈروں نے سالگرہ کی دی مبارک باد

بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، ’’ملک…

2 hours ago

Houthi Rebel Attack on Saudi Arabia: سعودی عرب کے ایئرپورٹ حوثی باغیوں کا حملہ، ایک شخص ہلاک، ہندوستانی شہری سمیت 8 زخمی

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کے پیش نظر امریکہ نے اپنے سفارتی…

2 hours ago