قومی

Boost for Make in India: میک ان انڈیا کو تقویت: ایل اینڈ ٹی نے پہلے ایل سی اے تیجس Mk1A کے ونگ اسمبلیز ایچ اے ایل کو سونپے

نئی دہلی—ہندوستان کی دفاعی خود انحصاری کی سمت میں ایک اہم پیش رفت کے تحت، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کو لارسن اینڈ ٹوبرو (L&T) کی جانب سے لائٹ کومبیٹ ایئرکرافٹ (LCA) تیجس Mk1A کے پہلے ونگ اسمبلیز (Wing Assemblies) موصول ہو گئے ہیں۔ یہ اقدام ’میک ان انڈیا‘ مہم اور آتم نربھرتا کے تحت ملک کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑا سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔

سالانہ پیداوار میں اضافہ

ایل اینڈ ٹی فی الحال ہر سال چار ونگ سیٹ فراہم کرے گا، جبکہ اگلے مرحلے میں اسے 12 سیٹ فی سال تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، جو جدید اسیمبلی ٹیکنالوجی اور آٹومیشن کے ذریعے ممکن بنایا جائے گا۔

LCA Mk1A کیا ہے؟

ایل سی اے Mk1A، تیجس کا ایک جدید ورژن ہے جو بھارتی فضائیہ (IAF) کی جنگی طاقت میں اضافہ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کا ڈیزائن، ترقی اور تیاری مکمل طور پر ہندوستان میں کی گئی ہے، اور HAL اس کی اسمبلی اور انٹیگریشن میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

اہم پرزہ جات کی گھریلو فراہمی

اب تک Mk1A تیجس کے مختلف اسٹرکچرل ماڈیولز ہندوستانی کمپنیوں سے موصول ہو چکے ہیں:

ایئر انٹیک اسمبلیز — لکشمی مشین ورکس

ریئر فیوزیلاج — الفا ٹوکول

لوم اسمبلیز — ایمفینول

فن و روڈر اسمبلیز — ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز

سینٹر فیوزیلاج اسمبلی — وی ای ایم ٹیکنالوجیز

ونگ اسمبلیز — لارسن اینڈ ٹوبرو

دیسی ایوی ایشن صنعت کو فروغ

ایل اینڈ ٹی کی طرف سے یہ کامیاب ڈیلیوری HAL اور نجی شعبے کے درمیان بڑھتی ہوئی تعاون کا ثبوت ہے۔ HAL کے چیئرمین ڈاکٹر ڈی کے سنیل نے کہا: “HAL چھوٹے اور بڑے تمام سپلائرز کے ساتھ مل کر ہندوستانی ایرو اسپیس اور ڈیفنس سیکٹر میں ’آتمنربھرتا‘ کے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم نے نجی شعبے میں ایک متوازی اسٹرکچرل اسمبلی لائن تیار کی ہے، جو تیجس پروگرام کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔”

48,000 کروڑ کا دفاعی معاہدہ

فروری 2021 میں وزارتِ دفاع نے HAL کے ساتھ 48,000 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت 83 تیجس Mk1A لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ کو دیے جائیں گے۔ یہ پیش رفت نہ صرف دفاعی خود انحصاری کی راہ پر ایک اور قدم ہے بلکہ ہندوستانی صنعت کو عالمی معیار کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں مقام دلانے کی طرف بھی ایک مضبوط اشارہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

4 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

5 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

5 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

6 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago