کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بھارت اور پانچ بار کی FIFA ورلڈ کپ فاتح برازیل کے درمیان انتہائی متوقع بین الاقوامی فرینڈلی مقابلہ کھیلا گیا۔ میدان میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود کئی معروف شخصیات بھی توجہ کا مرکز رہیں۔ ان میں فلم ساز بونی کپور خاص طور پر نمایاں رہے، جنہوں نے فٹ بال کے لیے اپنی دلچسپی کا کھل کر اظہار کیا۔ ’بھارت ایکسپریس‘ اس تاریخی مقابلے کا میڈیا پارٹنر تھا اور اسی سلسلے میں کئی معروف شخصیات میچ دیکھنے کولکاتا پہنچیں۔ سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین، روحانی گرو آچاریہ منیش اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ و اداکار منوج تیواری بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ تاہم فٹ بال کو لے کر بونی کپور کا جوش سب سے الگ نظر آیا۔ میچ کے دوران ’بھارت ایکسپریس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بونی کپور نے کہا کہ فٹ بال سے ان کا پرانا تعلق رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وہ فٹ بال پر مبنی ایک فلم بھی پروڈیوس کرچکے ہیں۔ مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا: ”فٹ بال پر فلم بنائی تھی، اس لیے فٹ بال کا میچ دیکھنے آئے ہیں۔ پکچر تو نہیں چلی، لیکن میچ ضرور چلا دیں گے۔“
کولکاتا کا جوش دیکھ کر بونی کپور ہوئے متاثر
بونی کپور نے کہا کہ اس مقابلے کو لے کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ ان کے مطابق ممبئی، دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے لوگ کولکاتا پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صرف فٹ بال کا جنون ہی یہاں نہیں کھینچ لایا، بلکہ کولکاتا شہر کی اپنی کشش بھی ہے۔ ہلکے پھلکے انداز میں بونی کپور نے یہ بھی کہا کہ یہاں کا مشہور رس گلہ کھائے بغیر وہ واپس نہیں جائیں گے۔
شاہنواز حسین نے مقابلے کو قرار دیا تاریخی
اس موقع پر سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین نے بھارت اور برازیل کے درمیان ہونے والے مقابلے کو تاریخی قرار دیا۔ وہیں آچاریہ منیش نے کہا کہ پانچ بار کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا بھارت آنا ملک کے لیے فخر اور خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے اس بین الاقوامی مقابلے کے انعقاد میں ’بھارت ایکسپریس‘ اور اس کے چیئرمین و ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کے کردار کی بھی ستائش کی۔
منوج تیواری نے میچ کو بتایا یادگار
بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور اداکار منوج تیواری نے بھی بھارت-برازیل مقابلے کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی صفِ اول کی فٹ بال ٹیموں میں شامل برازیل کو بھارتی میدان پر کھیلتے دیکھنا کھیل شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔ منوج تیواری نے اس مقابلے کے انعقاد کے لیے ’بھارت ایکسپریس‘ کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بین الاقوامی مقابلے بھارتی کھیلوں کی ثقافت کو ایک نئی شناخت دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پی ایم مودی کے…
امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…
ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…
اسپتال سے پہلی بار کیپٹن اسمت مچھار کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ تصاویر میں…
میچ کے دوران سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سی ایم…