قومی

Mumbai Train Blast 2006 Case: ممبئی ٹرین دھماکہ معاملے میں سبھی 12 مسلم ملزمین کیسے ہوگئے بری؟ دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: سال 2006 میں ممبئی کی لوکل ٹرین میں ہوئے بلاسٹ معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے 12 ملزمین کو ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے بری کردیا ہے۔ ان میں سبھی کے سبھی مسلمان ہیں۔ ہائی کورٹ نے سبھی کو بے قصور قرار دیتے ہوئے فوراً جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں بڑا سوال یہ ہے کہ بڑی تعداد میں ہلاک ہونے والوں کی فیملی کو انصاف کون دلائے گا؟ ممبئی لوکل ٹرین 2006 بلاسٹ معاملے میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سبھی 12 ملزمین کو بری کردیا ہے۔ حالانکہ ایک ملزم کی پہلے ہی موت ہوگئی ہے۔ اس طرح سے اب 11 ملزمین کو رہا کرنے کا راستہ  صاف ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے  نچلی عدالت نے ستمبر2015 میں مکوکا کے تحت سساس معاملے میں  5 ملزمین کو سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ 7 کوعمرقید کی سزا ملی تھی۔ اس طرح سے دیکھا جائے توبامبے ہائی کورٹ نے 19 سال بعد ان ملزمین کو بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس انیل کلوراورشیام چانڈک کی بنچ نے کہا، “پراسیکیوٹریہ بھی ثابت نہیں کرسکا کہ جرم میں کس قسم کے بم استعمال کیے گئے تھے اوراس کے ذریعہ جس ثبوت کوبنیاد بنایا گیا ہے وہ ملزم کو سزا دینے کے لیے کافی نہیں ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پراسیکیوٹرپرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس نے مقدمے میں اہم گواہ پیش نہیں کیے۔  بینچ نے اپنے فیصلے میں یہ کہہ کراے ٹی ایس پرسوال اٹھایا کہ وہ معاملے میں اہم گواہوں سے موثراور پربھاوی طریقے سے پوچھ تاچھ کرنے میں ناکام رہا۔ ساتھ ہی دھماکہ خیزچیزوں اورسرکٹ باکس جیسی برآمد چیزوں کے ثبوت ملزمین کے خلاف کرائم کو ثابت کرنے کے لئے کافی نہیں۔ ہائی کورٹ نے اے ٹی ایس کی جانچ پرکہا کہ معاملہ سلجھانے کا جھوٹا دکھاوا کرنا اور اس کے ذریعہ ملزمین کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جانا، سماج کوجھوٹی یقین دہانی کراتا ہے، یہ بہت خطرناک ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مہاراشٹراے ٹی ایس کے لئے شرمندگی کی بات ہے کیونکہ اسی نے اس پورے معاملے کی جانچ کی تھی۔

 

ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ کیا ہے؟

آئیے سب سے پہلے یہ سمجھتے ہیں کہ ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ کیا ہے؟ کب اور کیسے پیش آیا۔  آپ کو بتا دیں کہ 11 جولائی 2006 کی شام میں ممبئی کی لوکل ٹرین میں دھماکہ ہوا تھا۔ صرف 11 منٹ کے وقفے میں سات الگ الگ مقامات پر بم دھماکے ہوئے تھے۔ اس دھماکے میں 189 افراد کی جان چلی گئی تھی اور827 سے زیادہ مسافرزخمی ہوئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ جو بھی ثبوت پیش کئے گئے تھے، ان میں کوئی ٹھوس دلیل نہیں تھی اور اسی کی بنیاد پرسبھی ملزمین کو شک کی بنیاد کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا گیا ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے 19 سال بعد دیا تاریخی فیصلہ

بامبے ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ 19 سال بعد آیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اور حیدرآباد سے ایم پی اسدالدین اویسی نے کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ جو بے قصور لوگ 18 سالوں تک جیل میں رہے، ان کا کیا ہوگا؟ ان کی زندگی کا معاوضہ کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے جانچ ایجنسیاں ذمہ دار ہیں۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ 12 مسلم مرد 18 سال سے جیل میں ہیں، وہ بھی ایک ایسے جرم کے لیے جوانہوں نے کیا ہی نہیں۔ ان کی سنہری زندگی جیل میں ضائع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی لوکل ٹرین دھماکے میں جان گنوانے والے 180 خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا اوربہت سے لوگ زخمی ہوئے، لیکن انہیں ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ تمام 12 ملزمین کے 18 سال جیل میں گزرگئے ہیں اوران کی جوانی ختم ہوگئی ہے۔ انہیں انصاف کیسے ملے گا؟ دوسری طرف جن 189 لوگوں کی جان گئی اور827 سے زیادہ مسافرزخمی ہوئے، انہیں انصاف کب ملے گا؟ آخراصل مجرمین کہاں چلے گئے اور پولیس ان تک کیوں نہیں پہنچ سکی ؟

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

3 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

4 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

4 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

4 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

4 hours ago