قومی

Bomb threats: دہلی کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑنے کی ملی دھمکی، جانچ کے لیے پولیس کی ٹیمیں پہنچیں

دہلی کے کئی اسکولوں کو منگل 15 ستمبر کی صبح بم کی دھمکی ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ دھمکی کی اطلاع ملتے ہی اسکول انتظامیہ نے احتیاطی طور پر احاطے کو خالی کرا لیا۔ دہلی پولیس کی ٹیمیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر اسکولوں کی جانچ شروع کردی۔ تاہم، اب تک کسی بھی اسکول سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق، برٹش اسکول، سنسکرتی اسکول اور سردار پٹیل ودیالیہ کو منگل کی صبح بم کی دھمکی ملی۔ اس کے علاوہ اسپرنگ ڈیلز اسکول اور ایئر فورس بال بھارتی اسکول سمیت کچھ دیگر تعلیمی اداروں کو بھی دھمکی ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اسکولوں کو دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔

اطلاع ملتے ہی اسکول کرائے گئے خالی

دھمکی کی اطلاع ملتے ہی اسکول انتظامیہ نے بچوں اور عملے کو احاطے سے باہر نکال دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسکولوں کی جانب سے صبح تقریباً 10:30 بجے سے 10:45 بجے کے درمیان اطلاع ملی۔ اس کے بعد مختلف ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ سکیورٹی کے پیش نظر پورے احاطے کی جانچ شروع کردی گئی۔پولیس کے ساتھ بم ڈٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور دہلی فائر سروس کی ٹیمیں بھی جانچ میں مصروف ہیں۔ اسکولوں کے کمروں، کھلے علاقوں اور آس پاس کے حصوں میں اینٹی سبوتاج چیکنگ کی جارہی ہے۔ پولیس ہر ممکنہ جگہ کی باریکی سے جانچ کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی طرح کا خطرہ باقی نہ رہے۔

دھمکی آمیز ای میل کی جانچ جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔ دھمکی آمیز ای میل کی جانچ کی جارہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ای میل کس نے بھیجی۔ پولیس تکنیکی جانچ کے ذریعے ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ فی الحال صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

13 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

4 hours ago