قومی

Bomb Threats Disrupt Delhi Schools: دہلی کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، پولیس نے شروع کی تلاشی

دہلی کے مختلف علاقوں میں واقع متعدد اسکولوں کو ہفتہ کی صبح ٹیلیفون کالزکے ذریعے بم دھماکے کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد طلبا اورعملے کو فوری طورپرعمارتوں سے باہر نکال لیا گیا۔ پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ اسکولوں کا محاصرہ کیا اورتلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ جن اسکولوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں، ان میں ڈی پی ایس دوارکا، کرشنا ماڈل پبلک اسکول اورسروودیا ودیالیہ شامل ہیں۔ ڈی پی ایس دوارکا نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ہفتہ 20 ستمبر 2025 کو اسکول بند رکھنے اوراسی دن ہونے والے مڈٹرم امتحانات کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

اسکول کی جانب سے والدین کو جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’براہ کرم نوٹ کریں کہ آج ہفتہ، 20 ستمبر 2025 کو اسکول ناگزیر حالات کے پیش نظربند رہے گا۔ تمام اسکول بسیں اورنجی وینزفوراً واپس بھیجی جا رہی ہیں۔ والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کومقررہ مقامات سے فوری طورپرلے جائیں۔ جن طلبا کو والدین نے خود اسکول پہنچایا ہے، اُن کے لیے بھی فوری واپسی کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ آج کے مڈٹرم امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔‘‘

گزشتہ کئی ماہ میں ایسی کئی دھمکیاں ہوئی ہیں موصول

پولیس کے مطابق اسکولوں کی عمارتوں کی تلاشی جاری ہے، تاہم تاحال کسی مشتبہ شے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے دہلی کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ 9 ستمبرکویونیورسٹی کالج آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ فوری طورپرکالج خالی کروایا گیا، بم اسکواڈ نے مکمل تلاشی کے بعد دوپہر 1:30 بجے عمارت کو محفوظ قرار دیا۔ بعد ازاں یہ دھمکی جعلی نکلی۔

اسی روز مولانا آزاد میڈیکل کالج اوردہلی کی وزیراعلیٰ کے سیکرٹریٹ کو بھی مشتبہ ای میلز موصول ہوئیں۔ ڈی سی پی ندھن ولسن کے مطابق ان ای میلز میں کسی خاص بم یا مقام کی وضاحت موجود نہیں تھی، تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت دونوں مقامات پربم اسکواڈ تعینات کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی ہیں اورایسے واقعات کوسنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

1 hour ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

2 hours ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

4 hours ago