قومی

Gujarat Boat Capsized:گجرات کے وڈودرہ میں طلباء سے بھری کشتی الٹ گئی، طلبا سمیت سولہ افراد کی موت،وزیر اعلی نے کیا معاوضہ کا اعلان

گجرات کے وڈودرا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ہرنی تالاب میں کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں 23 طلباء اور چار اساتذہ سوار تھے۔ مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ پولیس نے اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ کشتی میں 23 طلباء اور چار اساتذہ سوار تھے۔ آٹھ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ چار سے پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے۔ کشتی میں 14 افراد کی گنجائش تھی لیکن اس میں 27 سے زائد افراد سوار تھے۔ تالاب کی دیکھ بھال ایک نجی کمپنی کے ہاتھ میں ہے۔ وزیر اعلی  بھوپیندرپٹیل نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

تمام طالب علم وڈودرہ کے ایک اسکول سے تھے۔ ریسکیو کام شروع کر دیا گیا ہے۔ شدید زخمی طلباء کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 10 سے زائد ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم وہاں پہنچ گئی۔

 وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے ٹویٹ کیا، “وڈوڈرا کے ہرنی تالاب میں بچوں کے ڈوبنے کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ میں ان بچوں کی روح کی سکون کے لیے دعا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ طلباء کے لواحقین کو اوپر والا یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، کشتی میں سوار طلباء اور اساتذہ کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، انتظامیہ کو حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری امداد اور علاج کی ہدایت کی گئی ہے۔

 یہ تمام طلباء نیو سن رائز اسکول، وڈودرہ کے تھے جو یہاں سیر کے لیے آئے تھے۔ یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے، اس لیے یہ واقعہ پیش آیا۔ کشتی پر سوار طلباء اور اساتذہ میں سے کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہن رکھی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

22 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago