پٹنہ/سپول — بہار کے ضلع سپول میں منگل کی شام ایک افسوسناک کشتی حادثہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں ، جب کہ چار افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثہ تریوینی گنج تھانہ کے تحت گڑیا پنچایت کے بیلاپٹّی وارڈ نمبر 1 کے قریب واقع بنگا دھر میں پیش آیا، جب ایک کشتی پلٹ گئی۔
گھاس لے کر واپس آ رہی کشتی الٹ گئی
مقامی اطلاعات کے مطابق کشتی پر سوارافراد گھاس کاٹ کر واپس لوٹ رہے تھے کہ کشتی توازن کھو بیٹھی اورندی میں الٹ گئی۔ کشتی میں کل 12 افراد سوار تھے جن میں 10 خواتین اور 2 مرد کشتی بان شامل تھے۔
مقامی افراد نے بچائے 7 افراد
حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے بہادری دکھاتے ہوئے 7 افراد کو محفوظ باہر نکال لیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک خاتون کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی ان کا موت ہوگئی۔جاں بحق خاتون کی شناخت سنجن دیوی کے طور پر ہوئی ہے، جو چھت پورتھانہ کے دہریہ پنچایت وارڈ نمبر-2 چکلا گاؤں کے رہنے والے مرب مُکھیا کی اہلیہ تھیں۔
لاپتہ افراد کی تلاش جاری، این ڈی آر ایف طلب
ابھی بھی 4 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے این ڈی آر ایف (نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے۔ تروینی گنج، جاڈیہ اور چھتہ پورتھانے کی پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے اور راحت اور بچاؤ کا کا م جاری ہے ۔
SDM کی تصدیق
سب ڈویژنل مجسٹریٹ (SDM) ابھیشیک کمار نے بتایا کہ کشتی پر 12 افراد سوار تھے، جن میں سے افراد 7 کو بچا لیا گیا، ا لیکن اس حادثہ میں یک خاتون کی موت ہو گئی، جب کہ 4 کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹنہ میں آج کانگریس کی سی ڈبلیو سی کی تاریخی میٹنگ، انتخابی حکمت عملی پر غور متوقع، آخری بار 1940 میں ہوئی تھی میٹنگ
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جعفر ایکسپریس دھماکے کے باعث الٹ گی ٹرین ، 12 سے زائد افراد زخمی
حادثے کا مقام تین تھانوں کی سرحد پر
یہ حادثہ تریوینی گنج، چھتہ پور، اور جاڈیہ تھانہ حدود کی سرحد پر پیش آیا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ واقعہ کا دائرہ تروینی گنج تھانہ علاقہ میں آتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…