قومی

اکھلیش یادو کی پارٹی کا بڑا فیصلہ، اپنے دم پر150 سیٹوں پر لڑنے کا کردیا اعلان، کانگریس کے لئے بڑا جھٹکا

BMC Election 2025: اکھلیش یادو کی پارٹی نے بی ایم سی الیکشن سے متعلق بڑا اعلان کردیا ہے۔ منگل (12 اگست) کو مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر اورمانکھرد شیواجی نگر سیٹ سے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اکیلے 150 سیٹوں پربمبئی مہانگرپالیکا کا الیکشن لڑے گی۔

اکیلے دم پرلڑیں گے بی ایم سی الیکشن: ابوعاصم اعظمی

دہلی کے مہاراشٹرسدن میں پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ سماجوادی پارٹی کا یہ اعلان مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کے لئے ایک طرح کا جھٹکا ہے۔ کیونکہ مہاراشٹروکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی پارٹیاں کانگریس، شیوسینا (یوبی ٹی) اورشرد پوار کی پارٹی این سی پی اسی انڈیا الائنس کا حصہ ہیں، جس میں سماجوادی پارٹی بھی شامل ہے، لیکن سماجوادی پارٹی نے اکیلے لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ دہلی میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے کہا، “سماجوادی پارٹی اکیلے دم پربی ایم سی کا الیکشن لڑے گی اور150 سیٹوں پرہم امیدواراتاریں گے۔”

ہمارا نظریہ فرقہ پرستی کا خاتمہ ہے: ابوعاصم اعظمی

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہمارا نظریہ ہے کہ اس ملک میں ہندو-مسلم بھائی کی طرح رہیں۔ ہم فرقہ واریت کو ختم کریں۔ مسجد میں اذان ہو، مندرمیں پوجا ہو اورسب ‘سارے جہاں سے اچھا، ہندوستاں ہمارا’ گیت گائیں۔ تاہم ابھی جو اقتدارمیں بیٹھے ہیں، وہ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

کانگریس کا دوغلا پن، کیوں برہم ہوئے ابوعاصم اعظمی؟

راج ٹھاکرے نے لاؤڈ اسپیکرکی مخالفت کی۔ اب راج ٹھاکرے ادھوٹھاکرے کے ساتھ ہیں اورکانگریس کے ساتھ ہیں، اس سوال پرابوعاصم اعظمی نے کہا کہ کانگریس کا دوغلا پن ہے۔ جب ہمارا کوئی مدعا آتا ہے تو یہ بولتے نہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

6 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

7 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

8 hours ago