نئی دہلی: پردیپ بھنڈاری نے امت شاہ کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کی رہنمائی حاصل کرکے وہ خود کو خوش قسمت اور بے حد خوش محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ مسلسل پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور انہیں بہتر انداز میں کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ پردیپ بھنڈاری نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’وکست بھارت 2047‘ کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے پارٹی کی ٹیم مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
نئی ٹیم میں ملی اہم ذمہ داری
کچھ دن قبل بی جے پی کے صدر نتن نبین نے پارٹی کی نئی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ اس میں پردیپ بھنڈاری کو قومی میڈیا کوڈینیٹر کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ نئی ذمہ داری کے ساتھ وہ بی جے پی کی میڈیا حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں کام کریں گے۔ پردیپ بھنڈاری بھارتی سیاست اور میڈیا کی دنیا میں ایک معروف نام ہیں۔ وہ اس وقت بی جے پی کے قومی میڈیا کو- کنوینر ہیں۔ اس سے قبل وہ پارٹی کے قومی ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں آنے سے پہلے بھنڈاری صحافت اور انتخابی تجزیے کے شعبے میں سرگرم تھے۔ انہوں نے ’جن کی بات‘ نامی پلیٹ فارم قائم کیا، جو گراؤنڈ سروے اور عوامی رائے جاننے کے لیے مشہور ہوا۔
Blessed and delighted to receive the guidance of Hon’ble Union Home Minister Shri Amit Shah (@AmitShah ) Ji.
His unwavering support and encouragement to every Karyakarta inspires us to work with greater dedication towards realizing Hon’ble PM Shri Narendra Modi (@narendramodi)… pic.twitter.com/zLIAO9UAdO
— Pradeep Bhandari(प्रदीप भंडारी)🇮🇳 (@pradip103) August 20, 2026
صحافت سے سیاست تک کا سفر
پردیپ بھنڈاری نے انڈیا نیوز میں نیوز ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ اس کے علاوہ وہ ریپبلک میڈیا نیٹ ورک اور زی نیوز میں کنسلٹنگ ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ انتخابی کوریج اور ٹی وی مباحثوں میں عوام سے براہِ راست جڑے مسائل اٹھانے کے انداز نے انہیں الگ شناخت دی۔ پردیپ بھنڈاری مصنف بھی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر ’Modi Vijaygatha 2019‘ اور ’Modi 3.0: Bigger, Higher, Stronger‘ نامی کتابیں لکھی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وزیراعظم مودی کا ’وکست بھارت 2047‘ وژن ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…