قومی

BJP takes jibe at Rahul Gandhi with the help of a song: محبت دل میں رہتی ہے،دکان میں نہیں،بی جے پی کی جانب سے ویڈیو جاری کر راہل گاندھی پر طنز

بی جے پی نے ایک بار پھر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل اکثر اپنی تقریروں میں ‘محبت کی دکن’ کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ اب بی جے پی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو جاری کیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ‘محبت دل میں رہتی ہے دکان میں نہیں۔’

’’تم نے کھولی ہے دکان، کیا کیا رکھا ہے سامان’’

ویڈیو کے آغاز میں پی ایم مودی کہتے ہیں، “ملک کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں، یہ لوٹ کی دکان ہے، یہ لوٹ کا بازار ہے۔ نفرت ہے، گھپلے ہیں، بد عنوانی ہے۔ اس کے بعد ویڈیو میں ایک گانا چل رہا ہے ‘تم نے کھولی ایک دکان، کیا کیا رکھ ہے ساماں’۔ ساتھ ہی راہل اور سونیا کے ویژول بھی چلتے ہیں۔

پی ایم مودی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا 

آپ کو بتا دیں کہ جمعرات کو لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران پی ایم مودی نے اپوزیشن پر حملہ کیا۔ پی ایم مودی اپوزیشن اتحاد انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”یہ ہندوستان کا اتحاد نہیں ہے۔ یہ ایک مغرور اتحاد ہے۔ ہر کوئی اپنی شادی کی بارات میں دولہا بننا چاہتا ہے۔ ہر کوئی وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔ پی ایم مودی نے کئی مسائل کو چھپانے کی کوشش کی۔ پی ایم مودی نے کل 2.12 گھنٹے تک بات کی، جس میں انہوں نے 1 گھنٹہ 52 منٹ کے بعد منی پور کا ذکر کیا۔ تاہم اس وقت تک اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا تھا۔ مودی کی تقریر کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی جس میں تحریک صوتی ووٹ سے گر گئی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

34 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago