قومی

HM Amit Shah: اتر پردیش میں بی جے پی کا ’میگا آپریشن‘! چھٹھ کے بعد خود میدان میں اتریں گے امت شاہ، 403 اسمبلی نشستوں پر انچارج مقرر

اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات کی آہٹ کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی سیاسی بساط بچھانی شروع کر دی ہے۔ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) انتخابات کے مایوس کن نتائج سے سبق لیتے ہوئے پارٹی قیادت نے تنظیمی خامیوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے دو سطحی ’میگا آپریشن‘ شروع کیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں بی جے پی کے انتخابی حکمت عملی ساز مانے جانے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ چھٹھ تہوار کے فوراً بعد اتر پردیش کی کمان اپنے ہاتھوں میں لینے جا رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں مرکزی قیادت اتحادی پارٹیوں اور ریاستی تنظیم کے ساتھ مل کر انتخابی حکمت عملی تیار کرے گی، وہیں دوسری طرف پارٹی نے بدھ کے روز ہی ریاست کی تمام 403 اسمبلی نشستوں پر انچارج مقرر کرکے مائیکرو مینجمنٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

چھٹھ کے بعد اتر پردیش کی کمان سنبھالیں گے امت شاہ

پارٹی ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، قانون ساز کونسل انتخابات کے نتائج کے بعد مرکزی قیادت نے اب اتر پردیش میں انتخابی تیاریوں کی براہ راست نگرانی شروع کر دی ہے۔ چھٹھ پوجا کے فوراً بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتر پردیش میں پوری طرح سرگرم ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، امت شاہ سب سے پہلے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی اتحادی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کرکے زمینی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ ریاستی بی جے پی قیادت کے ساتھ انتخابی تیاریوں پر غور و خوض کریں گے۔ امت شاہ کی اس حکمت عملی کا بنیادی مقصد منڈل سطح تک کے کارکنوں سے براہ راست رابطہ قائم کرنا اور تنظیم کے ہر سطح پر باہمی تال میل کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ 2027 کے انتخابات کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

تمام 403 اسمبلی نشستوں پر انچارج تعینات

2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے بوتھ اور اسمبلی سطح پر تنظیم کو فعال کرنے کے لیے بی جے پی نے بدھ کے روز ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ پارٹی کے چھ علاقائی صدور نے اپنے اپنے علاقوں کی تمام 403 اسمبلی نشستوں کے لیے انچارجوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں کئی ایسے رہنماؤں کو بھی جگہ دی گئی ہے جو خود آئندہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کے مضبوط دعوے دار ہیں۔ علاقائی اعداد و شمار کے مطابق، اودھ علاقے میں 82، کاشی میں 71، مغربی اتر پردیش میں 71، کانپور-بندیل کھنڈ میں 65 اور گورکھپور علاقے میں 65 اسمبلی نشستوں پر انچارج تعینات کیے گئے ہیں۔ ان تمام انچارجوں کو اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی انتظامات کی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Rajnath Singh Address: اچانک حملہ کرنے کی صلاحیت اور دشمن کی غیر متوقع چالوں سے نمٹنے کی تیاری ضروری: راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی فضائیہ کو اپنی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کو…

31 minutes ago

Suriya’s ‘Seen’: سوریا کی فلم سین نے باکس آفس پر مچایا تہلکہ، چھٹے دن 100 کروڑ سے تجاوز

فلم نے چھٹے دن تمل ورژن سے سب سے زیادہ 5.70 کروڑ روپے کمائے، جو…

1 hour ago