قومی

Karnataka Legislative Council Election Results 2026: کرناٹک میں اراکین اسمبلی کی کراس ووٹنگ سے بی جے پی ہائی کمان سخت ناراض، سینئر لیڈران دہلی طلب

کرناٹک قانون سازکونسل (ایم ایل سی) الیکشن 2026 میں ہوئی زبردست کراس ووٹنگ سے متعلق بی جے پی ہائی کمان نے سخت رویہ اپنایا ہے۔ پارٹی کے قومی صدر نتن نبین نے اس موضوع کو بے حد سنجیدگی سے لیا ہے۔ کرناٹک کے بی جے پی صدر بی وائی وجیندرسمیت کئی دیگرسینئر لیڈران کودہلی طلب کیا ہے۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، نتن نبین نے کراس ووٹنگ پرسخت اعتراض کرتے ہوئے ریاستی قیادت میں ریاستی صدر بی وائی وجیندر، اپوزیشن لیڈرآراشوک اور ریاستی انچارج رادھا موہن داس کو23 جون کو دہلی آکروضاحت دینے اوراس معاملے پرمیٹنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔

بی جے پی- جے ڈی ایس کولگا بڑا جھٹکا

کرناٹک میں وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں نئی حکومت کے کام کاج سنبھالنے کے بعد یہ پہلا انتخابی مقابلہ تھا۔ جمعرات کو قانون سازکونسل کی 7 سیٹوں کے لئے ہوئے الیکشن میں برسراقتدارکانگریس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ سیٹوں پرقبضہ کرلیا جبکہ اپوزیشن پارٹی بی جے پی کو صرف دو سیٹوں سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔ وہیں، بی جے پی کی اتحادی جے ڈی ایس کا کھاتہ تک نہیں کھل سکا۔

کراس ووٹنگ سے کھل گئی پول

اس الیکشن کے نتائج نے بی جے پی اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی کے ذریعہ کراس ووٹنگ کوپوری طرح سے اجاگرکردیا۔ کانگریس امیدوارکے حق میں این ڈی اے کے اراکین اسمبلی نے جم کرووٹ ڈالے۔ ذرائع کے مطابق، برسراقتدارکانگریس پارٹی کوکل 151 ووٹ ملے، جوان کے متوقع 140 ووٹوں سے 11 ووٹ زیادہ ہے۔

حالیہ ایم ایل سی کی 7 سیٹوں کے لئے 8 امیدوارمیدان میں تھے، جن کے لئے اراکین اسمبلی نے جمعرات (18 جون) کوووٹنگ کی اوراسی شام ووٹوں کی گنتی ہوئی اورنتیجے سامنے آئے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق، ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس الیکشن میں بی جے پی کے تین اور جے ڈی ایس کے 8 اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کی ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کا ووٹ غیرقانونی (اِن ویلیڈ) قراردیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago