قومی

Shehzad Poonawalla’s Mother Hit by Car in Pune: پونے میں شہزاد پوناوالا کی والدہ کو کار نے ماری ٹکر، تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل

نئی دہلی: مہاراشٹر کے پونے میں بی جے پی کے ترجمان شہزاد پوناوالا کی والدہ کو ایک نامعلوم کار ڈرائیور نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ حادثے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ شہزاد پوناوالا نے اس واقعے کی جانکاری سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ انہوں نے فیس بک پر لکھا، ’’ایک شخص نے جان بوجھ کر میری والدہ پر اپنی کار چڑھا دی اور انہیں شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ان کی سرجری ہونے والی ہے۔ براہِ کرم میری والدہ کے لیے دعا کریں۔”

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نہایت رحم دل اور نیک انسان ہیں۔ اس عمر میں ان کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپنی والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

فیس بک پوسٹ کے ساتھ شہزاد پوناوالا نے اسپتال سے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کی والدہ بستر پر لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور ان کے آس پاس میڈیکل مانیٹرنگ کا سامان موجود ہے۔ تصویر میں ان کا چہرہ ڈھکا ہوا تھا۔

  سٹی پولیس سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی اپیل

شہزاد پوناوالا نے پونے سٹی پولیس سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ وہ قانون کی گرفت سے بچ نہ سکے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ پونے پولیس نے تاحال اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حالانکہ، توقع کی جا رہی ہے کہ پولیس جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

  بی جے پی کے قومی ترجمان ہیں شہزاد پوناوالا

واضح رہے کہ شہزاد پوناوالا بی جے پی کے قومی ترجمان ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل، وہ پہلے کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے، لیکن 2017 میں راہل گاندھی کے پارٹی صدر بننے پر سوال اٹھانے کے بعد انہوں نے کانگریس چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد وہ کانگریس کے سخت ناقد بن گئے اور 2021 میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

19 minutes ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

24 minutes ago

Akhilesh challenges Yogi Adityanath: ’بی جے پی کو ایودھیا سے نہیں مل رہا امیدوار‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج- خود لڑ کر دکھائیں

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…

43 minutes ago

Aircraft Crash Risk: تقریباً 20 سال میں 8,778 اموات، تقریباً 9 فیصد طیارہ حادثات میں پائلٹ کے کردار پر اٹھے سوال

ہوائی سفر وقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، لیکن پائلٹ کی جانب…

45 minutes ago