قومی

Tejashwi Yadav Resignation: تیجسوی یادو کے استعفیٰ کے مطالبہ سے متعلق ایوان میں بی جے پی کی ہنگامہ آرائی، سیشن کے دوران چلیں کرسیاں

بہار اسمبلی میں مانسون سیشن چل رہا ہے۔ تیجسوی یادو پر چارج شیٹ معاملے کی وجہ سے بی جے پی لیڈران نے منگل کے روز سیشن کے دوران جم کر ہنگامہ کیا۔ صبح میں ہی بہار اسمبلی میں جم کر ہنگامہ ہوا۔ بی جے پی اراکین اسمبلی نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسمبلی کے اندر ٹیبل اور کرسی کو بی جے پی اراکین اسملی اٹھا کرپٹخ دیا۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے سبب اسمبلی کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔

بی جے پی لیڈران کے ہنگامے پر اسپیکر نے دی تھی وارننگ

ایوان کی کارروائی 2 بجے شروع ہوئی، لیکن بی جے پی اراکین اسمبلی مسلسل ہنگامہ کرتے رہے۔ تیجسوی یادو کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے رہے۔ اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے وارننگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ اصول وضوابط کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کریں گے۔ وہیں بی جے پی کے تمام اراکین اسمبلی نے الزام لگایا کہ اسپیکر ہماری نہیں سن رہے ہیں۔ بی جے پی اراکین اسمبلی نے ویل میں آکر ہنگامہ کیا۔ رپورٹرٹیبل کو خوب تھپتھپایا۔ اس موضوع پر جم کرہنگامہ ہوا۔ واضح رہے کہ لینڈ فار جاب معاملے میں سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں تیجسوی یادو کا نام ملزم کے طور پر شامل ہے۔

نتیش کمار چارج شیٹیڈ تیجسوی یادو کو بچا رہے ہیں: بی جے پی

وہیں دوسری طرف اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا نے کہا کہ عظیم اتحاد کی حکومت تانا شاہی، ہٹلرشاہی اور بدعنوان ہے۔ ہم لوگ ایوان میں بول رہے تھے تو اسپیکر اودھ بہاری چودھری کہہ رہے ہیں کہ غیرپارلیمانی زبان کا استعمال ہو رہا ہے۔ اسپیکر جانبداری کر رہے ہیں۔ نتیش کمار چارج شیٹیڈ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کو بچا رہے ہیں۔ استعفیٰ نہیں ہوا تو ایوان نہیں چلنے دیں گے۔ ہم لوگ استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ٹیچرامیدواروں کا مظاہرہ جاری ہے۔ گردنی باغ میں پولیس اساتذہ امیدواروں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ زبردست ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی بدھ تک کے لےے ملتوی کر دی گئی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

41 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago