بھارت ایکسپریس اردو-
بنگلہ دیشی میاوں سے قبضہ کی گئی زمین واپس لینے اور ریاست میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے سمیت 31 وعدوں کے ساتھ بی جے پی نے آسام الیکشن کے لئے اپنا ’سنکلپ پتر‘ جاری کردیا ہے۔ مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن کی قیادت میں آج منگل کو بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور جاری کیا، جس میں مقامی لوگوں کی زمین، وراثت اوروقارکے تحفظ اور5 لاکھ کروڑکی بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔
آسام میں برسراقتداربی جے پی نے آج منگل کو اسمبلی الیکشن 2026 کے لئے اپنا ’سنکلپ پتر‘ جاری کردی ہے۔ ’سنکلپ پتر‘ جاری کرنے کے بعد وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ آسام میں امن بحالی اورترقی تبھی ممکن ہے، جب یہاں پراستحکام ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ انتخابی منشورآسام میں ایک دہائی کی تبدیلی پرمبنی ہے، جوکانگریس 60 سالوں میں بھی نہیں کرپائی۔ ’سنکلپ پتر‘ جاری کرنے کے دوران نرملا سیتا رمن کے ساتھ مرکزی وزیرسربانند سونے والا، وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، پارٹی کے ریاستی صدردلیپ سیکیا اوردیگرلوگ بھی موجود تھے۔
لوگ اپنی ریاست میں لوٹنے لگے: سیتا رمن
مرکزی وزیرنرملا سیتا رمن نے کہا، ”کانگریس پارٹی نے شمال مشرقی علاقے کی طویل مدتی ترقی پرکوئی توجہ نہیں دی۔ آسام میں امن اورترقی کی بحالی تبھی ممکن ہوگی جب استحکام حاصل ہوگا۔ بی جے پی کے دورمیں، ریاست میں مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اوراس کے نتیجے میں، آسام کے نوجوان اب ریاست میں واپس آرہے ہیں۔‘‘ کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”کانگریس کی حکمت عملی کی وجہ سے آسام کو 32 سالوں تک افسپا کے سائے میں رہنا پڑا، لیکن بی جے پی حکومت نے یہ یقینی بنایا کہ اس قانون کو زیادہ ترریاستوں سے ہٹا دیا جائے۔“
’سنکلپ پتر‘ کے لئے بی جے پی نے اپنایا یہ طریقہ
’سنکلپ پتر‘ سے متعلق مرکزی وزیرسونے وال نے کہا، ’سنکلپ پتر‘ تیارکرنے کے پیچھے کا پس منظرہے کہ ہم آسام سے جڑے سبھی حصوں میں لوگوں کے پاس گئے۔ ہم گھرگھرگئے اور آئندہ مدت کارمیں کیا کرنا ہے، اس بارے میں لوگوں کے مشورے طلب کئے اوراسے جمع کئے۔ اس دستاویز کی بنیاد پریعنی آسام کے لوگوں کے مشوروں کی بنیاد پرہم تیسری مدت کارمیں کام کریں گے۔“ انہوں نے بتایا کہ تقریباً تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اپنے مشورے دیئے ہیں۔ آسام کی 126 اسمبلی سیٹوں کے لئے ایک ہی مرحلے میں 9 اپریل کوووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کوہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لڑکیوں کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ میرا خیال…
ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…
گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…
صدر پارملین کا راشٹرپتی بھون کے احاطے میں رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو…
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…