قومی

BJP Rajya Sabha Candidate 2026: راجیہ سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی فہرست جاری، بہار سے قومی صدر نتن نبین کو ٹکٹ

نئی ہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجیہ سبھا انتخابات 2026 کے لئے اپنے 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے قومی صدرنتن نبین کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے بہارسے نتن نبین اورشیویش رام کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے 5 مارچ آخری تاریخ ہے۔ ووٹنگ 15 مارچ کو ہونی ہے۔ اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی۔

بی جے پی نے منگل کے روز6 ریاستوں سے راجیہ سبھا کے 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ تاہم پارٹی نے ابھی تک مہاراشٹرکے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ سنجے بھاٹیہ کوہریانہ سے راجیہ سبھا کے لئے اورراہل سنہا کومغربی بنگال سے نامزد کیا گیا ہے۔ بی جے پی نے چھتیس گڑھ سے لکشمی ورما اوراوڈیشہ سے پارٹی کے ریاستی صدورمنموہن شامل اورسجیت کمار کونامزد کیا ہے۔ تراش گوالا اورجگن موہن کوآسام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بہارمیں الیکشن کی سرگرمی تیز

بہارمیں 2026 کے راجیہ سبھا انتخابات اپنے عروج پرہیں۔ بہارکے پانچ راجیہ سبھا ممبران جن کی میعاد اپریل میں ختم ہورہی ہے ان میں ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ، پریم چند گپتا، مرکزی وزیررام ناتھ ٹھاکر، امریندردھاری سنگھ اوراپیندرکشواہا شامل ہیں۔ ہری ونش نارائن سنگھ اوررام ناتھ ٹھاکرجے ڈی یو سے ہیں، پریم چند گپتا اورامریندردھاری سنگھ آرجے ڈی سے ہیں اوراپیندر کشواہا راشٹریہ لوک مورچہ (آرایل ایم) کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پانچویں سیٹ کے لئے جوڑ توڑکی قیاس آرائی تیز

اسمبلی الیکشن 2025 میں منتخب ہونے والے  اراکین اسمبلی کی تعداد کودیکھتے ہوئے پانچ میں سے چارسیٹوں کا این ڈی اے کوجانا یقینی سمجھا جاتا ہے۔ پانچویں سیٹ حاصل کرنے کے لیے این ڈی اے کوتین اضافی اراکین اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔ فی الحال جے ڈی یوکے پاس دوسیٹیں ہیں۔ بی جے پی نے آج پہلے ہی دوسیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ اب پانچویں سیٹ باقی ہے، جس کے لئے سیاسی جوڑتوڑ سے متعلق بحث عروج پرہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

5 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago