بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی پہلی لسٹ جاری کر دی ہے جس میں تقریبا71 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس لسٹ میں کئی بڑے اور پرانے چہروں کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے، جس سے صاف ہے کہ پارٹی اپنے تجربہ کار رہنماؤں پر بھروسہ بنائے ہوئے ہے۔
پرانے چہروں پر بھروسہ
سب سے خاص بات یہ ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو تارا پور سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے، جب کہ وجے کمار سنہا کو لکھی سرائے سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد کو کٹیہار سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اپنے سینئر رہنماؤں کو دوبارہ میدان میں اتار کر کے پارٹی نے پیغام دیا ہے کہ وہ تنظیمی طاقت اور تجربے کو ترجیح دیتی ہے۔
رام کرپال یادو کو داناپور سے، وزیر نتن نبین کو بانکی پور سے، وزیر منگل پانڈے کو سیوان سے، سنجے سراوگی کو دربھنگا سے، اور نیرج کمار ببلو کو چھت پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی کو بیتیہ سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
بی جے پی کی لسٹ میں پرانے چہرے اور کچھ نئے نام شامل ہیں، لیکن پارٹی نے فی الحال اپنے سینئر لیڈروں کو ترجیح دی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی اپنے مضبوط قلعوں کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
دوسری لسٹ بھی جلد ہوگی جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی جلد ہی باقی نشستوں کے امیدواروں کے ناموں پر مشتمل دوسری لسٹ جاری کرے گی۔ بہار میں انتخابات دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔
–بھارت ایکسپریس اردو
قاہرہ کے قریب رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھرا ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ…
ملک بھر میں موسم کے مختلف رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کہیں گھنا کہرا…
ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…
ان لوگوں کے لیے جو ماہانہ ری چارجز سے بچنا چاہتے ہیں، جیو نے 3,999روپے…
شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…
چورو میں بی جے پی کی امیدوار کنیکا سنگھ راٹھوڑ نے 39 رکنی ضلع پریشد…