نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نئی دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے نو مقررہ عہدیداروں کے ساتھ پہلی اہم میٹنگ کر رہے ہیں۔ دن بھر جاری رہنے والی اس تنظیمی مشق میں نتن نبین الگ الگ اجلاس ہوں گے۔ ان میٹنگز میں نئے عہدیداروں کا تعارف، وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے پروگراموں اور دیگر تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نتن نبین خود تمام نو مقررہ عہدیداروں کا ایک دوسرے سے تعارف کرائیں گے اور پارٹی کی جانب سے ان سے کی جانے والی توقعات پر گفتگو کریں گے۔ یہ میٹنگ پارٹی عہدیداروں کی حیثیت سے ان کی نئی ذمہ داریوں کے باضابطہ آغاز کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
نئی ٹیم کو ذمہ داریوں کی دی جائے گی جانکاری
پارٹی ذرائع کے مطابق نئے عہدیداروں کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی جائیں گی۔ انہیں سوشل میڈیا پر فعال رہنے اور میڈیا کے ساتھ مؤثر انداز میں رابطہ قائم کرنے کے حوالے سے بھی رہنمائی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ مستقل اور بامعنی رابطہ برقرار رکھنے، عوام کے مسائل پر نظر رکھنے اور ان کے حل کی سمت میں کام کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔
Delhi: BJP National President Nitin Nabin began his first meeting with the party’s newly appointed office-bearers at the BJP headquarters in New Delhi. pic.twitter.com/oV0DFR0SJd
— IANS (@ians_india) August 22, 2026
میٹنگ میں ہر عہدیدار کو سونپی گئی ذمہ داریوں کے متعلق تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ تنظیم کو نچلی سطح تک مضبوط بنانے اور پارٹی کے مختلف شعبوں کے درمیان مؤثر تال میل قائم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ سال سات ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ٹیم سے پارٹی کی توقعات پر بھی بات چیت ہوگی۔ اس کے ساتھ 2029 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں اور مستقبل کی تنظیمی ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
ریاستی صدور اور عہدیداروں کے ساتھ بھی میٹنگ
نتن نبین بی جے پی کے ریاستی صدور، تنظیمی جنرل سیکریٹریز، ریاستی انچارجز اور شریک انچارجز کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔ ان اجلاسوں کا ایک اہم ایجنڈا وزیراعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والے پروگراموں کا خاکہ تیار کرنا ہوگا۔نریندر مودی نے پہلی بار 7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل کسی نہ کسی عوامی عہدے پر فائز رہے ہیں۔ 2014 میں وزیر اعظم بننے سے پہلے انہوں نے تقریباً 13 سال تک گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ گزشتہ 12 سال سے زیادہ عرصے سے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔
65 رکنی نئی ٹیم میں 51 نئے چہرے
بی جے پی نے 17 اگست کو نتن نبین کی قیادت میں اپنی 65 رکنی نئی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ اس ٹیم میں 51 نئے چہرے شامل ہیں، جو پارٹی کی تنظیم میں بڑے پیمانے پر توسیع اور ردوبدل کی عکاسی کرتے ہیں، ۔نئی ٹیم کے ساتھ ہونے والی یہ ابتدائی میٹنگیں بی جے پی کے آئندہ تنظیمی لائحہ عمل کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔ انتخابی اور سیاسی چیلنجز کے پیش نظر پارٹی قیادت نئی ٹیم کے ذریعے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…
وزارت خارجہ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ سے ملاقات میں…
یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…
نئے کسٹمز معاہدے سے کلیئرنس میں تاخیر کم ہونے کی امید، اے ای او پروگرام…