قومی

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے قومی یووا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئی ٹیم میں اترپردیش کے نکھل منی تیواری کو قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ کو قومی جنرل سکریٹری کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین کی ہدایت پر یووا مورچہ کے قومی عہدیداروں اور دیگر ذمہ داروں کی تقرری کی گئی ہے۔ نئی ٹیم میں مختلف ریاستوں کے نوجوان رہنماؤں کو تنظیمی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

سات رہنماؤں کو قومی نائب صدر کی ذمہ داری

بی جے پی یووا مورچہ میں جموں وکشمیرکی رکن اسمبلی شگن پریہار، اترپردیش کے نکھل منی تیواری، ناگالینڈ کے اروند دامانی، تلنگانہ کے ملوٹھ کومل نائک، بہارکے راج راجندرسنگھ، مغربی بنگال کے رکن اسمبلی سومین کارفا اورچھتیس گڑھ کے بھنڈاری ناگا کوقومی نائب صدرمقررکیا گیا ہے۔ وہیں، ارپتا اپراجیتا بدیجینا، ہرش وردھن سنگھ اورمٹا وامشی کرشنا کوقومی جنرل سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سات قومی سکریٹری مقرر

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، پارٹی نے سات  لیڈران کو قومی سکریٹری مقرر کیا ہے۔ ان میں آسام کے بسواجیت کھونڈ، مدھیہ پردیش کے آشیش جھالا، مہاراشٹرکی سائیلی رگھوناتھ کلکرنی، راجستھان کے ہمانشوشرما، پنجاب کے سردارارمن جوت برار، جھارکھنڈ کے امن یادواوربہار کے راہل جھا شامل ہیں۔ تنظیمی امورکوبہترطریقے سے انجام دینے کے لیے گجرات کے دھرووپنڈت کو مرکزی دفترکا انچارج اوردہلی کے موہت سونی کو مرکزی دفتر کا شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

قومی خازن اور معاون خزانچی کا بھی اعلان

اتر پردیش کے ونیت وتس تیاگی کو قومی خزانچی مقررکیا گیا ہے، جبکہ راجستھان کے دیوورت سنگھ راجوت کو قومی شریک خزانچی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ دونوں عہدے تنظیم کے مالیاتی امورسے متعلق ہیں۔ تلنگانہ کی اکھلا بندم کو پالیسی اورتحقیق کے شعبے کا انچارج مقررکیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات کے رنگم تریویدی، تلنگانہ کے کمل مادیشیٹی اورہریانہ کی ڈاکٹررما بلہارا کواس شعبے میں شریک انچارج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ ٹیم پالیسی سازی اورتحقیق سے متعلق امورکی نگرانی کرے گی۔

میڈیا اور سوشل میڈیا شعبوں میں نئی ذمہ داریاں

بی جے پی یووا مورچہ کے میڈیا شعبے میں بھی نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔ بہارکے ہمانشو یادوکومیڈیا انچارج مقررکیا گیا ہے، جبکہ دہلی کی شوانی سنگھ، ہماچل پردیش کے اتل ٹھاکراوردہلی کے وِشوبسویا کومیڈیا شریک انچارج بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا شعبے میں دہلی کی اپوروا سنگھ کوانچارج اوربہارکے مانویندرچوہان کومعاون انچارج مقررکیا گیا ہے۔ ان تقرریوں کے ساتھ بی جے پی یووا مورچہ نے اپنی قومی تنظیم کونئی شکل دی ہے۔ پارٹی کی نئی ٹیم میں مختلف ریاستوں کے نوجوان لیڈران کو شامل کرکے تنظیمی، میڈیا، سوشل میڈیا اورپالیسی و تحقیق جیسے اہم شعبوں کی ذمہ داریاں تقسیم کی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

52 minutes ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

1 hour ago