بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Elections 2024: ملک میں لوک سبھا الیکشن 2024 کا عمل جاری ہے۔ ملک کی سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی پارٹی کی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں۔ ملک میں دو مرحلوں کا الیکشن ہوچکا ہے اوراب پارٹیاں تیسرے مرحلے کے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان گجرات کانگریس کے سابق صدر ارجن موڈھ واڈیا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ وزیراعظم مودی کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ اپنے سابقہ تجربے کو شیئر کرتے ہوئے نریندر مودی کو سچا جمہوری لیڈر بتایا ہے۔ واضح رہے کہ اسی سال مارچ میں ارجن موڈھ واڈیا نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ارجن موڈھ واڈیا نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت کا ایک پہلو یہ ہے کہ وہ ایک سچے جمہوری لیڈر ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے مخالف بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ ہرکسی کی رائے کو نہ صرف اہمیت دیتے ہیں بلکہ اسے پورا کرنے کے لئے ایمانداری سے کوشش بھی کرتے ہیں۔ ارجن موڈھ واڈیا نے کہا کہ میں جب اپوزیشن لیڈر تھا تو اس وقت میں اپنا موقف رکھتا تھا اور زیادہ ترمیرا جو موقف ہوتا تھا، اسے مودی جی حل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ اس وقت مودی جی مجھے یہ کہتے تھے کہ جب اپوزیشن کی طرف سے بولتے ہیں تو ہماری حکومت اسے نوٹ کرتی ہے اور اس میں جو نافذ کرنے کے لائق ہوتا ہے، وہ اسے نافذ بھی کرتے ہیں۔
ارجن موڈھ واڈیا نے سنائی پرانی کہانی
ایک پرانا واقعہ بتاتے ہوئے ارجن موڈھ واڈیا نے بتایا کہ جب وہ اپوزیشن میں لیڈرتھے تب پوربندر میں ایئرپورٹ میں ایک نیا ٹرمنل بلڈنگ بنا تھا۔ اس کا اوپننگ اس وقت کے شہری ہوا بازی کے وزیر (ایوی ایشن منسٹر) پرفل پٹیل کے ہاتھوں ہونے والا تھا۔ مودی صاحب اس پروگرام کی صدارت کر رہے تھے۔ میں وہاں کا رکن اسمبلی تھا۔ ارجن موڈھ واڈیا نے مزید بتایا کہ اپوزیشن کی حیثیت سے میں اس پروگرام میں شامل ہوا تھا۔ اس دوران میں نے پرفل پٹیل کے سامنے رن وے کی لینتھ سے متعلق ایک تجویز رکھی۔ میں نے کہا کہ یہاں بڑا پلین لینڈ کرسکتا ہے، اس لئے اس کی لینتھ کو بڑھا کر 1300 سے 2600 کردیا جائے۔ پرفل پٹیل نے کہا کہ مودی جی ہمیں زمین دے دیں، ہم کردیں گے۔ اسی وقت مودی جی نے عوامی طور پر کہا کہ ہم آپ کو زمین دیں گے۔ آپ اس کی توسیع کردیجئے۔
بڑے دل والے ہیں مودی: ارجن موڈھ واڈیا
ارجن موڈھ واڈیا نے بتایا کہ اس سے متعلق انہوں نے فوراً کلکٹر کو پرپوزل بھیجنے سے متعلق مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2012 کے بعد میں رکن اسمبلی نہیں رہا اور مودی جی اس کے بعد وزیراعظم بن گئے۔ اس کے بعد یہ سائڈ لائن کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جو زمین ایئرپورٹ کو دینی تھی، وہ کوسٹ گارڈن کو دی گئی۔ موڈھ واڈیا نے مزید کہا کہ مجھے لگا کہ کوسٹ گارڈ ڈیفنس سروسیز میں آتا ہے۔ اسے روکنے کی صلاحیت گجرات حکومت میں تو نہیں ہے، وہ تو صرف وزیراعظم کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد میں نے گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی سے کہا کہ مودی جی تو اس کے بارے میں عوامی طور پر کہہ کرگئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ وعدہ کرکے گئے ہیں تو وزیراعظم نے کہا کہ ہاں میں نے عوامی طور پر اعلان کیا تھا۔ پھر انہوں نے کہا کہ یہ زمین کسی بھی طریقے سے ایئرپورٹ کو ملنی چاہئے۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی مودی جی یہ کام میرے پیغام سے کیا تو مودی جی بہت بڑے دل والے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…