قومی

BJP Review Meeting: کیا یوپی میں ہونے جا رہی ہے بڑی تبدیلی؟ سیاسی رسہ کشی کے درمیان وزیراعظم مودی سے اس بڑے لیڈر نے کی ملاقات

BJP Meeting for Lok Sabha Election Result 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج سے مایوس بی جے پی  خراب کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔ اسی ضمن میں یوپی کے ریاستی صدربھوپیندرچودھری نے بدھ کو وزیراعظم نریندرمودی سے تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں ہارپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں بھوپیندرچودھری سے پوچھا گیا کہ جب جانکاری تھی کہ ہمیں یوپی میں کم ازکم ووٹ ملنے جا رہا ہے، لیکن اتنی کم سیٹیں آئیں گی، اس کا اندازہ نہیں تھا۔ سماجوادی پارٹی کو 40 کے قریب سیٹیں ملیں گی، ایسا تصوربھی نہیں کیا تھا۔ یہ ہمارے لئے بڑا جھٹکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، نتائج پر جائزہ کے لئے پارٹی کی مرکزی قیادت الگ الگ ریاست کے لیڈران سے مل کرلوک سبھا الیکشن میں خراب کارکردگی پر فیڈ بیک لے رہا ہے۔ ایک دن پہلے یعنی منگل (16 جولائی، 2024) کو ہی مرکزی قیادت نے یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور یوپی بی جے پی صدر بھوپیندر چودھری کے ساتھ ملاقات کرکے فیڈ بیک لیا۔

جائزہ رپورٹ میں انتظامیہ کو بھی بتایا ذمہ دار

بتایا جارہا ہے کہ دونوں لیڈران نے پارٹی کے قومی صدر کے ساتھ ہوئی الگ الگ ملاقات میں کارکنان کو نظرانداز کرکے اورانتظامیہ کی طرف سے پارٹی کے خلاف کام کو الیکشن میں پارٹی کی خراب کارکردگی کو وجہ بتایا گیا۔ کل ملاکر بی جے پی نے اپنی جائزہ رپورٹ میں انتظامیہ کو اس ہارکا ذمہ دار بتایا ہے۔

لاپرواہی کی وجہ سے کارکنان فعال نہیں نظرآئے

ذرائع کے مطابق، رہنماؤں نے ہائی کمان کوبتایا کہ انتظامیہ کے ورکنگ اسٹائل کی وجہ سے کارکنان کونظرانداز کیا گیا۔ نظر انداز ہونے کی وجہ سے کارکنان الیکشن میں متحرک نظر نہیں آئے۔ اتنا ہی نہیں ان لیڈروں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ نے بی جے پی رائے دہندگان (ووٹرز) کے نام ووٹرلسٹ سے حذف کردیئے۔ انتظامیہ نے بھی کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ انتظامیہ نے پارٹی کے خلاف کام کیا۔ بی جے پی کا ووٹ بینک ایک مخصوص طرزپرہرسیٹ پرکم ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس-

Nisar Ahmad

Recent Posts

10 drown during Ganesh immersion in Gujarat: گجرات میں گنیش وسرجن کے دوران 10 افراد ڈوبے، 5 کی لاشیں نکالی گئیں، دیگر کی تلاش جاری

اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کام کر…

7 hours ago

Jammu and Kashmir News: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، چار فوجی زخمی

جمعہ کو سیکورٹی فورسز اورملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران دونوں طرف سے…

7 hours ago

Adani Group: اڈانی گروپ نے ٹائم میگزین کی ‘2024 کی دنیا کی بہترین کمپنیوں’ کی فہرست میں جگہ بنائی

تسلیم شدہ کمپنیوں میں اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ، اڈانی پورٹس اینڈ سپیشل اکنامک زون لمیٹڈ، اڈانی…

8 hours ago

جمعیۃعلماء ہندکی کوشش کامیاب، تسلیم جہاں معاملہ پر سپریم کورٹ کا اتراکھنڈحکومت کو نوٹس

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر…

9 hours ago

Jalebi growing on trees!: درخت پر اگتی جلیبی! جسم کے لیے ہے بہت فائدہ مند

جنگل جلیبی کا استعمال آیورویدک ادویات کی تیاری میں کیا جاتا ہے۔ اس میں پائی…

10 hours ago