قومی

Uttar Pradesh: پسماندہ سماج کی ترقی اور تعلیم کے لیے ایمانداری سے کام کر رہی ہے ڈبل انجن والی حکومت-دانش آزاد انصاری

Uttar Pradesh: دارالصفہ آڈیٹوریم، لکھنؤ میں پسماندہ پنچایت کا اہتمام کیا گیا۔اس پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن دانش آزاد انصاری نے کہا کہ، ڈبل انجن والی حکومت پسماندہ سماج کی ترقی اور تعلیم کے لیے ایمانداری سے کام کر رہی ہے۔ مودی جی کی شکل میں ہمیں ایسا پی ایم ملا ہے جو کھلے پلیٹ فارم پر اور کھلے ذہن کے ساتھ پسماندہ سماج کی بہتری کی بات کرتے ہیں۔

دانش آزاد انصاری ایک ہندوستانی سیاست دان، سماجی کارکن اور 2022 سے اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن ہیں۔اس سے قبل ریاستی حکومت میں وزیر مملکت دانش آزاد انصاری گاؤں گنگا پور کدیم پہنچے اور پسماند پنچایت سے خطاب کیا۔ کیمری تھانہ علاقہ میں منعقدہ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی اور یوگی حکومت کی طرف سے عوام کے لئے کئی عوامی فلاحی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ اقلیتی طبقہ کو بلا تفریق اس کے براہ راست فوائد مل رہے ہیں۔

بی جے پی حکومت سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نعرے پر کام کر رہی ہے۔ اب عوام نے مودی کو تیسری بار ملک کا وزیر اعظم بنانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ حکومت مسلم کمیونٹی کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دیں اور نریندر مودی کو تیسری بار ملک کا وزیر اعظم بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں- Weather Update: بارش کے بعد دہلی میں پھر سے دھند کا الرٹ،جانئے یوپی-راجستھان سمیت شمالی ہندوستان میں کیسا رہے گا آج کا موسم؟

اس موقع پر  خلیل انصاری، وسیم خان، جمیل احمد، محمد  احمد، مبارک علی، شفیق، منے، انتظار، عبدالنبی علوی، ذاکر انصاری، فاضل انصاری، انور انصاری، طاہر انصاری، عبدالرحمن انصاری، شاہ احمد انصاری، رئیس گھوسی، عمران پاشا، سلامت کسار، محمود انصاری، شاہد خان، نور عالم پاشا، جیویر سینی، لوکیش لودھی، گورو پرجاپتی، یاسین علوی، دلشاد حسین، وسیم انصاری، علیم پاشا، زبیر اشرف، یاسین پاشا وغیرہ سمیت لوگ موجود رہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

7 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

9 hours ago