قومی

J&K Assembly Elections 2024: ’’بی جے پی حکومت مسلمانوں کو دبانا چاہتی ہے…‘‘، گاندربل میں انتخابی مہم کے دوران عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر لگایا الزام

گاندربل: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے جوش و خروش تیز ہو گیا ہے۔ سبھی پارٹیوں اپنے حق میں ووٹ مانگنے کے لیے لوگوں کے درمیان جا رہے ہیں اور اپنی بات رکھ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گاندربل میں انتخابی مہم کے دوران جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے امیدوار عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی پر اس کی حکومت والی ریاستوں میں مسلمانوں کو دبانے کا الزام لگایا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ اتر پردیش میں مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر روزانہ بلڈوزنگ کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا ہے، جہاں اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ یوپی میں ہماری مساجد اور مدارس کو تالے لگائے جا رہے ہیں۔ آسام میں بی جے پی کے دور میں ہر بار مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جب مسلمان اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں، جب مسلمانوں کا ایک بڑا ہجوم آتا ہے تو اسے جہادی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جب کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت ہوتی ہے تو ہماری ماؤں اور بہنوں سے کہا جاتا ہے کہ پہلے حجاب اتارو اور پھر اسکول، کالج اور یونیورسٹی جاؤ، ہمیں ویسی طاقت سے جموں و کشمیر کو بچانا ہے جو یہاں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے آزاد امیدواروں پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف 10 سے 15 سیٹیں جیتنا ہے اور ان آزاد امیدواروں کو ان طاقتوں سے بچانا ہے۔

جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ 

آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی، پہلا مرحلہ 18 ستمبر، دوسرا مرحلہ 25 ستمبر اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا۔ انتخابی نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر کے 90 حلقوں میں 87.09 لاکھ ووٹر

الیکشن کمیشن کے مطابق جموں و کشمیر کے 90 حلقوں میں 87.09 لاکھ ووٹر ہیں۔ ان میں سے 42.6 لاکھ خواتین ہیں۔ یہاں پہلی بار نوجوان ووٹروں کی تعداد 3.71 لاکھ ہے جبکہ مجموعی طور پر 20.7 لاکھ نوجوان ووٹرز ہیں، جن کی عمریں 20 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago