بھارت ایکسپریس۔
عام انتخابات 2024 اور ریاستی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں بی جے پی مصروف بوگئی ہے۔ اسی ضمن میں پارٹی نے تنظیم میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ منگل کے روز فوری اثرسے چار ریاستوں کے صدور تبدیل کئے گئے ہیں۔ ان ریاستوں میں پنجاب، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے جھارکھنڈ کی ذمہ داری بابو لال مرانڈی کو سونپی ہے جبکہ پنجاب کی ذمہ داری سنیل جھاکھڑ کے سپرد کی گئی ہے۔ جی کشن ریڈی کو تلنگانہ اور پورندیشوری کو آندھرا پردیش کا بی جے پی سربراہ بنایا گیا ہے، جہاں اس سال الیکشن ہوں گے۔
کانگریس سے بی جے پی میں آئے ہیں سنیل جھاکھڑ
بی جے پی نے پنجاب میں بڑا داوں کھیلتے ہوئے کانگریس سے آئے سنیل جھاکھڑ کو بڑی ذمہ داری دی ہے۔ جی کشن ریڈی کی تقرری سے اشارہ ملتا ہے کہ انہیں مودی کابینہ سے وزارت سیاحت سے استعفیٰ دینا ہوگا۔ جی کشن ریڈی تلنگانہ میں بندی سنجے کمار کی جگہ لیں گے۔ سنیل جھاکھڑ پنجاب کے نئے ریاستی صدر اشونی کمار شرما کی جگہ لیں گے۔ مئی 2022 میں نوجوت سنگھ سدھو کو ریاست کا سربراہ بنایئے جانے کے بعد کانگریس کے سب سے سینئر لیڈروں میں سے ایک سنیل جھاکھڑ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ بابو لال مرانڈی جھارکھنڈ کے پہلے وزیراعلیٰ تھے۔ انہوں نے 2006 میں اپنے خود کی تنظیم جھارکھنڈ وکاس مورچہ کا قیام کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے 2020 میں اپنی پارٹی کا بی جے پی میں انضمام کردیا تھا۔
بند کمرے میں بی جے پی اعلیٰ قیادت کی کئی میٹنگ
اتوار کے روز مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے بعد، جہاں این سی پی لیڈر اجیت پوار اپنی پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی کے ساتھ بی جے پی-شیو سینا حکومت میں شامل ہوگئے۔ وہیں وزیرداخلہ امت شاہ اور پارٹی صدر سمیت بی جے پی کے تھنک ٹینک کے ساتھ بند کمرے میں کئی میٹنگیں ہوئیں۔ جے پی نڈا نے ان قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی ہے کہ کابینہ میں ردوبدل ہونے والی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ سینئر این سی پی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل کو مرکزی حکومت کے کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…