قومی

Haryana Assembly Election 2024: نوح تشدد کا کلیدی ملزم بٹو بجرنگی بھی لڑ رہا ہے الیکشن، جانئے کس کس کے درمیان ہے مقابلہ؟

نوح تشدد کا کلیدی ملزم بٹوبجرنگی ہریانہ کے اسمبلی الیکشن میں قسمت آزما رہا ہے۔ اس نے فریدآباد این آئی ٹی سے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ گئورکشک بٹوبجرنگی آزاد امیدوارکے طورپرالیکشن لڑ رہا ہے۔ بٹوبجرنگی کا تنازعہ سے پرانا رشتہ رہا ہے۔ بٹوبجرنگی نوح تشدد کے معاملے میں کلیدی ملزم ہے۔ ہریانہ کے نوح میں گزشتہ سال جولائی میں تشدد ہوا تھا، جس میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی تھی اوربڑی تعداد میں لوگوں کو نقصان ہوا تھا۔

بٹو بجرنگی ہریانہ کی جس سیٹ سے الیکشن لڑ رہا ہے وہاں سے کانگریس نے موجودہ رکن اسمبلی نیرج شرما کو ٹکٹ دیا ہے۔ نیرج شرما کے والد پنڈت شیوچرن لال شرما بھی اس سیٹ سے 2009 میں آزاد رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اوربعد میں بھوپیندرسنگھ ہڈا کی حکومت میں وزیرمحنت اورروزگارکے طورپربھی خدمات انجام دیں۔ پنڈت شیوچرن کی موت کے بعد فیملی نے سیاست کی وراثت نیرج شرما کوسونپی۔ وہ 2019 میں کانگریس کے ٹکٹ پربی جے پی کے ناگیندربھڑانا کوہراکررکن اسمبلی بنے تھے۔

309068 رائے دہندگان منتخب کریں گے اپنا نمائندہ

این آئی ٹی فرید آباد میں اس بار کل 309068  رائے دہندگان اپنا رکن اسمبلی منتخب کریں گے۔ کل رائے دہندگان میں اس بار مرد رائے دہندگان 171279  ہیں اور 137468 خاتون ووٹرس ہیں۔ اس سیٹ پر 2014 کے اسمبلی الیکشن میں انڈین نیشنل لوک دل کے ناگیندربھڑانا نے 45,740 ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ دوسرے مقام پرآئی این ڈی پارٹی کے پنڈت شیوچرن لال شرما رہے۔ جیت کا فرق 2,914 ووٹوں کا تھا۔

بٹوبجرنگی ہے نوح تشدد کا کلیدی ملزم

نوح تشدد کے ملزم بٹوبجرنگی عرف راج کمارکوگزشتہ سال 30 اگست کوضمانت ملی تھی۔ اسے 15 اگست 2023 کی شام فرید آباد سے گرفتارکیا گیا تھا۔ الزام تھا کہ بٹوبجرنگی نے نوح میں برج منڈل یاترا کے دوران سوشل میڈیا پرکئی اشتعال انگیزپوسٹ کئے تھے۔ بٹو بجرنگی کو یاترا کے دوران اشتعال انگیز تقریرکرنے کے الزام میں سی آئی اے توڈوپولیس نے فرید آباد میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا تھا، جس کے بعد اسے نوح ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ 14 دن کی عدالتی حراست کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد اے ڈی جے عدالت نے بٹوبجرنگی کی ضمانت منظورکی۔

مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا مقدمہ

قابل ذکرہے کہ بٹوبجرنگی کے خلاف مختلف  دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور بجرنگ دل کے بٹو بجرنگی کو سی آئی اے تواڈو نے نوح تشدد کیس میں گرفتارکیا تھا۔ بٹو بجرنگی کے خلاف نوح تھانہ صدرمیں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ اے ایس پی اوشا کنڈو کی شکایت پربٹوبجرنگی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ نوح تشدد کیس میں بٹوبجرنگی پردفعہ 148، 149، 332، 353، 186، 395، 397، 506، 25، 54، 59 لگائی گئی تھیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 second ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

27 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago