قومی

Cyclone Biparjoy: آج گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا بپرجوئے، وزیر خزانہ نے بینک سربراہوں کے ساتھ کی جائزہ میٹنگ

Cyclone Biparjoy:  بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان بپرجوئے خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ یہ آج یعنی جمعرات کو ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ جس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نشیبی علاقوں سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور فوج کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت سمندری طوفان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ طوفان کے پیش نظر دوارکا کے دوارکادھیش مندر کے دروازے عقیدت مندوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ آج عقیدت مند مندر میں پوجا نہیں کر سکیں گے۔

وزیر خزانہ نے بینک کمپنیوں کے سربراہان سے کی ملاقات

دوسری طرف، طوفان بپرجوئے کے جمعرات کو گجرات کے ساحلی علاقوں میں دستک دینے کے امکان کے پیش نظر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو مختلف بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ ایک ورچوئل جائزہ میٹنگ کی۔ وزارت خزانہ نے ٹویٹ کیا، “وزیر خزانہ این سیتارامن نے ورچوئل کانفرنس کے ذریعے مختلف بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر عہدیداروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ سمندری طوفان بپرجوئے کے تناظر میں ان کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں- Boat capsizes in Nigeria: کشتی میں سوار شادی سے واپس آرہے لوگ ہوئے حادثہ کا شکار، پانی میں ڈوب کر 100 افراد جاں بحق

وزیر خزانہ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروٹوکول پر عمل کرنے کی دیں ہدایات

میٹنگ میں بینکنگ سکریٹری وویک جوشی بھی موجود تھے۔ ایک اور ٹویٹ میں، وزارت خزانہ نے کہا، بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کے ایم ڈیز نے سائیکلون بائپرجائے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیلی اپ ڈیٹ فراہم کیا۔ میٹنگ کے دوران سیتا رمن نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تمام پروٹوکول پر عمل کیا جانا چاہئے اور ملازمین کو ان سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UAE’s Sheikh met with PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے متحدہ عرب امارات کے شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان کی ملاقات

یو اے ای کے صدر کے دیوان میں ترقیاتی امور اور شہید ہیروز کے معاملات…

13 minutes ago

Chandigarh News: شریمد بھاگوت کتھا کے اختتام پر جذباتی ہوئے بی پراک، کہا-گرو جی! ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو معاف کر دیجیے

چنڈی گڑھ میں سات روزہ شریمد بھاگوت کتھا کا اختتام، بی پراک اور اندریش مہاراج…

41 minutes ago

PM Modi Swami Chinmayananda Hologram Interaction: ’بھارت تمہارے ساتھ ہے، نریندر‘: وزیر اعظم مودی نے سوامی چنمیانند کے ہولوگرافک اوتار سے کیا مکالمہ

چنمیہ امرت مہوتسو عالمی کانفرنس میں ٹیکنالوجی اور روحانیت کا انوکھا امتزاج، وزیر اعظم نے…

59 minutes ago

Adani Green Earnings: اڈانی گرین کی آمدنی میں 41 فیصد کا اضافہ، لیکن 17,160 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور قرض کا دباؤ کتنا بڑا چیلنج؟

بجلی کی فروخت میں 32 فیصد اضافہ، آپریشنل صلاحیت 20.8 گیگاواٹ تک پہنچی، بیٹری اسٹوریج…

1 hour ago

Oil India Natural Gas Discovery: آئل انڈیا نے کرشنا گوداوری بیسن میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ کیا دریافت

جانچ کے دوران روزانہ 2 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ، یومیہ…

2 hours ago