بل گیٹس نے لنکڈ اِن (LinkedIn) پر اعلان کیا کہ وہ ’’گلوبل ساؤتھ‘‘ میں پہلی بار گیٹس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے موقع پر گذشتہ تین سالوں میں تیسری مرتبہ ہندوستان کا سفر کریں گے۔ گیٹس نے عالمی صحت، زراعت اور ڈیجیٹل ایجادات کے شعبوں کو بہتر بنانے میں ہندوستان کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے گیٹس فاؤنڈیشن کی ہندوستان کے ساتھ 25 سالہ شراکت داری پر بھی روشنی ڈالی۔
صحت عامہ سے متعلق کامیابیاں
گیٹس نے پولیو کی بیماری سے نپٹنے اور اسے ختم کرنے میں ہندوستان کی کامیابی کی تعریف کی۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان میں پولیو کا آخری کیس تب درج ہوا تھا، جب وہ 2011 میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔ اس کے بعد ہندوستان میں اس بیماری کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔
بل گیٹس نے ایچ آئی وی کی روک تھام میں بھی ہندوستان کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اے آئی سے چلنے والی تشخیص اور علاج کی نئی حکمت عملیوں کے ساتھ تپ دق (ٹی بی) کو ختم کرنے کے ہندوستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ گیٹس نے ہندوستان کی کم لاگت والی موثر ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت اور صحت کے دیگر آلات کی کم خرچ میں تیار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا اور اسے عالمی سطح پر موثر کردار کا پیش رو کہا۔
ہندوستان میں ڈیجیٹل تبدیلی اور AI انقلاب
بل گیٹس نے آدھار اور ڈیجیٹل ادائیگی سمیت ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (DPI) کی بھی تعریف کی، جس نے بینکنگ، صحت کی دیکھ بھال اور سرکاری خدمات تک عوام کی رسائی آسان اور بہتر بنائی ہے۔ گیٹس نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے AI پر مبنی ٹولز دیہی کارکنوں کو بیماری کی جلد تشخیص اور دیکھ بھال کو بہتر بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ اسی طرح AI کسانوں کو موسم کی پیشین گوئی کرنے، فصلوں کا انتخاب کرنے اور بیماریوں کا زیادہ مؤثر طریقے سے انتظام کرنے میں مدد کر کے زراعت کو تبدیل کر رہا ہے۔
ہندوستان کے یہ اقدامات عالمی طور پر ہیں اثرانداز
گیٹس نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی نہ صرف اس کے شہریوں کے لیے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ ہندوستان کی ایجادات جیسے کہ AI پر مبنی تشخیصی آلے اور ویکسین کو دنیا بھر میں شیئر کیا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں جو ٹی بی ٹیسٹ تیار کر رہی ہیں وہ افریقہ میں صحت کی دیکھ بھال میں انقلاب برپا کر سکتی ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستانی کمپنیاں ایسے اے آئی ماڈلز بنا رہی ہیں جو پورے ایشیا میں کسانوں کی مدد کر سکیں گے۔
گیٹس نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی تکنیکی خدمات عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کو زیادہ موثر بنا سکتے ہیں۔ اپنے دورے کے حوالے سے گیٹس نے ہندوستانی لیڈران، سائنس دانوں اور ملک کے مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشاں اہم شخصیات سے ملاقات کی خواہش کا پرجوش انداز میں اظہار کیا۔ انھوں نے کہا ’’ میں ہمیشہ ہندوستان سے متاثر ہو کر ہی لوٹتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…
جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…
اکھیل وشو گایتری پریوار کے زیر اہتمام صوبائی شکشک گریما سمیلن میں ریاست بھر سے…
اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…